حضورؐ کی پیدائش سے دو سال قبل ہی حضرت عبداللہ کا انتقال ہو گیا تھا آپ کی پیدائش میں حضرت عبداللہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ آپؐ کی پیدائش کرشماتی و معجزاتی ہے جسطرح عیسیٰ اور آدم کی ہوئی۔
حضور پاک ؐ کی ارضی ارواح کو امام مہدی کے لئے روکا گیا تھا ۔ یعنی حضور ؐ پاک کی روح کا جو دوسرا حصہ ہو گا وہ امام مہدی کے جسم میں ہو گا ۔ اُدھر نطفے کی وجہ سے آل محمد ؐ ہو گئی لیکن یہاں امام مہدی [...]
آج کا مسلمان تعلیمات ِ مصطفی سے آشنا نہیں ہے ۔اگر یہ تعلیمات ِ مصطفی سے آشنا ہوتے تو صرف سرکار گوہر شاہی کا ایک خطاب سن کربے اختیار کہہ دیتے کہ امام مہدی ہیں
جشنِ ریاض 25 نومبر کو منایا جاتا ہے ۔ اور 25 نومبر ایسا مبارک دن ہے کہ اس دن ایک ایسا وجود مبارک آنکھوں کے سامنے ظاہر ہوا جس کو دنیا نے سمجھا ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔حالانکہ وہ پیدائش نہیں تھی۔
آپؐ کی تشریف آوری کا جو طریقہ واردات ہے وہ کیا ہے ؟ اللہ تعالی نے جبرائیل امین کو بھیجا اور جبرائیل امین نے سفید دودھ کی طرح کا اس میں کوئی مادہ مکس کیا اور وہ آپؐ کی والدہ کو پلا دیا گیا ۔