امام مہدی گوھرشاہی کی تصاویر کی خصوصی بات

فرمان گوھر شاہی ہے کہ

ہماری تصاویر میں ہمارا جسہ مبارک ہوتا ہے

سرکار سیدنا را ریاض گوھر شاہی کی تصاویر صرف تصاویر نہیں بلکہ جلوہ ہائے مبارک ہیں۔ یہ زندہ تصاویر ہیں جو کہ ہر انسان سے کلام بھی کر سکتی ہیں اور اگرکوئی سچے دل سے حصول محبت اور عشق کے لئے رجوع ہو تو ہمکلام بھی ہو سکتی ہیں۔اور کئی مواقعوں پر ایسا بھی ہوا ہے کہ سرکار کی تصویر مبارک سے لوگوں نے کلام کیا تو وہ تصویر ہمکلام ہو ئی اور لوگوں کو روحانی فیض بھی عطاہوا۔
اس کے علاہ سرکار کے چند مخصوص جلوۂ ہائے مبارک ڈیوٹی پر مامور فرمائے گئے ہیں۔ جیسے راڈو گھڑی والی تصویر ہے اس کے بارے میں یہ مخصوص ہے کہ لوگ اس سے رجوع کریں اور اس سے وہی فیض ہو سکتاہے جوکہ وجودِ امام مہدی سے ہو سکتا ہے۔اور جو رخسار ریاض والی تصویر ہے اس کو حصول عشق کے لئے مامور فرمایا ہے کہ یہ جلوۂ مبارک ان کے لئے ہے جو سرکار گوھر شا ہی کا عشق حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ صبح شام کم از کم پانچ منٹ اس کا دیدار کریں ۔یاد رہے کہ کئی مواقعوں پر سیدنا امام مہدی گوھر شاہی نے فرمایا ہے کہ ہماری ہاتھ سے بنائی ہوئی تصاویرِ سے کوئی فیض نہیں ہے کیونکہ اس میں ہم موجود نہیں ہیں ۔