YounusAlGohar-Profile-Image

جناب سیدی یونس الگوھرکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ دنیا بھر میں روحانیت سے شغف رکھنے والے ان سے ملاقات کے لیے نہ صرف چشم براہ ہوتے ہیں بلکہ ذاتی اور انفرادی طور پر بھی ان سے ملاقات کے لیے اہتمام کرتے ہیں۔

آپ کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہوگا،اپنی انفرادی حیثیت میں انتہائی خوش مزاج، بردبار ،ہمدرد اور کشادہ ذہن رکھنے کے ساتھ ساتھ سیدی یونس الگوھر کی شخصیت کئی اعتبار سے ہمہ جہت ہے، اپنی ذاتی زندگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے شب و روز محض انسانیت کی معراج اور ارتقاء روحانی کے لیے وقف کر رکھے ہیں۔

شخصی تعارف:

آپ کی اس دنیا میں تشریف آوری 16 جون 1970 کو ہوئی۔ سیدی یونس الگوھرکا تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے۔ نو عمری میں ہر بچہ لاؤبالی ہوتا ہے لیکن آپ کم عمری سے ہی نہ صرف روحانیت کی جانب مائل تھے بلکہ کوئی جستجو، تڑپ اور پیاس تھی جس نے انہیں اس وقت تک بے چین رکھا جب تک آپ کی ملاقات سیدنا را ریاض گوھر شاہی امام مہدی الموعود سے نہ ہو گئی۔ سیدنا را ریاض گوھر شاہی کے چہرہ مبارک کو دیکھتے ہی انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے یہ شناسائی اس دنیا میں آنے سے پہلے کی ہے۔

روحانی سفر:

سیدنا را ریاض گوھر شاہی سے ملنے کے بعد ان کا روحانی سفر شروع ہوا جس میں تین سال کا ایک طویل عرصہ ایسا بھی گزرا جس میں بنیادی ضروریات زندگی تک سے دور رہے۔ الغرض تزکیہ و تصفیہ نفس و قلب کے مختلف کڑے روحانی مراحل سے گزرنے کے بعد سیدنا را ریاض گوھر شاہی نے اپنےاس نمائندہ خاص کو نہ صرف تعلیم باطن سے سرفراز فرمایا بلکہ سیدی یونس الگوھر کو لا انتہا باطنی تصرفات سےبھی نوازا تاکہ وہ تعلیمات گوھر شاہی اور فیض امام مہدی گوھر شاہی کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا سکیں۔

تعلق بالگوھر:

سیدنا گوھر شاہی امام مہدی علیہ اسلام نے اپنے معتمد خاص یونس الگوھر کے لیے کچھ مخصوص ارشادات فرمائے ہیں۔جن میں سے چند یہاں لکھے جا رہے ہیں۔
2001 میں جب سیدنا را ریاض گوھر شاہی نے کتاب دین الہی مکمل کر لی تب یہ فرمان ارشاد ہوا

فرمانِ گوھرشاہی:
اب ہم کسی سے نہیں ملیں گے، ہم صرف تم سے ملیں گے تم دنیا سے ملنا۔

اورسیدی یونس الگوھر نےسرکار سیدناگوھرشاہی سے اپنے تعلق کواپنی غزل کے اس شعر میں بہت خوبصورتی سے بیان کیا ہے
حسن گوھر گلاب اور عشق گوھر شجر
ان دو کے بیچ ایک کیاری ہے میرا دل

یعنی نمائندہ خاص جناب یونس الگوھر اس وقت دنیا کے لیے وہ واحد ذریعہ ہیں جن کے پاس سیدنا گوھر شاہی امام مہدی علیہ السلام تک پہنچنے کی رسائی ہے۔
سیدنا گوھر شاہی نے فرمایا:

  • ہم نے حجر اسود کے راز  یونس کے قلب میں رکھ دئیے ہیں ایک دن آئے گا یونس کے قلب سے حجر اسود کا فیض جاری ہو گا۔
  • ہم یونس کے قلب میں رہتے ہیں ہمارا یونس سے بلا واسطہ کا تعلق ہے۔
  • ہم نے یونس کے قلب کو حافظ قرآن بنایا ہے۔

تصانیف:

بے شمار روحانی موضوعات پر مضامین کے علاوہ جناب سیدی یونس الگوھر نے منظوم کلام روحانی بھی لکھا جس کا مجموعہ شائع ہو چکا ہےجس میں باطن کے پوشیدہ رازوں اور علوم کولطیف پیرائے میں افشا فرمایا گیا ہے،آپ کا ایک اور منظوم روحانی کلام بنام دیوان شاہی زیر طبع ہے اس کے علاوہ علوم باطن اور عالم غیب کے رازوں پر اردو اور انگریزی زبان میں بہت سی کتب بھی قلم بند کی ہیں جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

  • رخسار ریاض 2002
  • ملفوظات مہدی 2002
  • دستور ریاض 2002
  • کتابMysterious Horizons (Beyond God) 2007
  • نصاب مہدی 2010
  • امام المبین 2012

برطانیہ سے ملنے والی اسناد:

ہائوس آپ پارلیمنٹ نے عزت مآب سیدی یونس الگوھر کودنیا میں امن و محبت کا پرچارکرنے کی خدمات کے سلسلے میں Man of Volour کا خطاب دیا ہے۔
اس کے علاوہ Universal peace federation کی جانب سے آپ کو Ambassador of peace کی سند بھی دی گئی ہے۔

ان تمام باطنی و روحانی مقامات کےقطع نظر دنیاوی علوم میں بھی آپ کے پاس ١١ عدد ماسٹرز ڈگری موجود ہیں.
,Islamic studies, Urdu adab ,Organic Chemistry کو پاکستان سے حاصل کیا اور 1993 میں شادی کے بعد جب آپ انگلینڈ آکر سکونت پذیر ہوئے تو مانچسٹر اور کیمبرج یونیورسٹی سے اس تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا۔

ٹی وی اور ریڈیو انٹرویوز:

امریکہ ، کینیڈا،  آسٹریلیا، سری لنکا، انڈیا اوربنگلہ دیش کے ٹی وی چینلز کی جانب سےمتعدد بار سیدی یونس الگوھر کو روحانیت اور دنیا میں امن و آشتی، باطنی علوم اور اللہ کی محبت کے موضوعات پر گفتگو کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ۔ یہ گفتگو ہمارے یو ٹیوب کے چینل ALRA TV پر آن لائن دیکھی اور سنی جا سکتی ہے۔

اخباری انٹرویوز:

ٹی وی انٹرویوز کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک کے صف اول کے اخبارات اور روزناموں میں تفصیلی انٹرویوز بھی آن لائن موجود ہیں۔

روحانی ایکسپوز:

دنیا کے بیشتر ممالک جن میں امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا اور دیگر ممالک شامل ہیں کا سٖفر کرتے ہیں۔ ان ممالک میں منعقد کیے جانے والے روحانی ایکسپوز میں بھی آپ اپنے وفد کے ہمراہ لوگوں کو آمنے سامنے روحانی فیض اور علاج فراہم کرنے کی خاطر سال کا بیشتر حصہ سفر میں رہتے ہیں۔

آن لائن ملاقات:

مندرجہ بالا تمام مصروفیات کے باوجود عزت مآب سیدی یونس الگوھر نے دنیا بھر کے طالبین روحانیت اور عشق الہی کے حصول کے خواہاں حضرات کے لیے براہ راست روحانی خطبات اور سوال و جواب کا یومیہ وقت مقرر کیا ہوا ہے۔

آرگنائزیشن:

سیدنا را ریاض گوھر شاہی کے روحانی سلسلے عشق الہی، تعلیمات گوھر شاہی اور فیض گوھر شاہی کو جاری و ساری رکھنے کے لیے جناب سیدی یونس الگوھرنے سیدنا را ریاض گوھر شاہی کے غیبت فرمانے کے بعد اپنے کاندھوں پر فرمان گوھر شاہی (اب ہم کسی سے نہیں ملیں گے، ہم تم سے ملیں گے تم دنیا سے ملنا) کی ذمہ داری کو بھرپور طور سے پورا کرنے کے لیے مہدی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، مسایا فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور کالکی اوتار فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا قیام فرمایا۔جن کے دفاتر امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بنکاک اوردنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ہیں۔ جہاں موجود مقررہ نمائندے سرکار سیدنا گوھر شاہی کے محبت اور امن کے پیغام کو عام کرنے میں کوشاں ہیں۔