اللہ کے اسم کا دل میں سرائیت کر جانا روحانیت کی ابتداء اور اساس ہے۔ اللہ کی نظر میں ہدایت پر وہی ہے جس کے قلب میں اللہ کا ذکر اُتر گیا ہے جس کیلئے مرشدِ کامل کی مدد درکار ہوتی ہے ۔
اصل قرآن سینہ مصطفی میں موجزن ہے اس تک رسائی کیلئے تذکیہ نفس اور تصفیہ قلب بہت ضروری ہے ۔زندگی اتنی تیزی سے گزرتی ہے کہ پتہ نہیں چلتا اس لئے جوانی کی عمر میں ہی تصفیہ قلب ہونا پیغمبروں کا شیوہ ہے۔
تزکیہ نفس روحانیت کا سب سے اہم اور دشوار کام ہے ، ! اگر نفس پاک کرنے کی ہمت نہیں ہے تو پھر زبان سے لفظ محبت ادا کرنے کا بھی حق نہیں ہے ،جو اپنے آپ سے دشمنی نہیں کر سکتا وہ اپنے مرشد سے محبت [...]
مسلم ، یہودی اور عیسائی سب کا دعویٰ ہے کہ وہ سب سے بہترین اُمت ہیں جبکہ فرمان گوھر شاہی کی روشنی میں سب سے بہتر اور بلند وہ ہے جس کے دل میں رب کی محبت ہےخواہ اسکا تعلق کسی بھی مذہب سے نہ ہو [...]
مذاہب نے انسانوں کو اپنی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے سیدنا گوھر شاہی کا انقلابی پیغام کہ اصل چیز رب کی محبت دل میں آنا ہے اگر دل میں رب کی محبت آگئی تو پھر وہ کسی مذہب میں نہ ہو پھر بھی سب سے بہتر ہے۔