فرمان گوھر شاہی ہے کہ" کافروں کی زبان اقرار نہیں کرتی ، منافقوں کے دل تصدیق نہیں کرتے اور فاسقوں کے جسم عمل نہیں کرتے"۔ قرآن کی نظر میں بھی خالص مسلمان وہی ہے جس کی زبان اقرار کرے دل تصدیق کرے [...]
بغیر مذہب کے اگر تیرا سینہ پاک و صاف ہو گیا اور اُس میں اللہ آ گیا تو یہ دینِ حنیف ہے اور جب جس کو تو ایک مانتا ہے جب تو اس کے ساتھ ایک ہو گیا ،واصل ہو گیا تو وہ دین ِالہٰی ہے۔
یہ سوال انسانی زہن کو جھنجھوڑ دیتا ہے کہ کیا انسان خدا بھی ہو سکتا ہے!وہ لوگ جن کے قلب و ارواح منور ہو کر خدا کا مسکن بن جاتے ہیں انہیں خدا کہا جا سکتا ہے کیونکہ انسان کے پردے میں رب جلوہ گر ہے۔