ریاض الجنہ وہ جائیں گے جو آفتابِ ریاض کی شعاعوں میں ایسے جُھلس جائیں گے کہ وہ سوائے سرکار گوھر شاہی کے کسی کو نہیں پہچانیں گے۔ وہ امام مہدی سرکار گوھر شاہی کے مشن میں اُن کا دل و جان سے ساتھ دیں گے۔
دور آخر میں امام مہدی اور مسائح کا تصور اللہ کی ضرورت کے پیش نظر ہوا ہے کہ انبیاء اور اولیاء کے چلے جانے کے بعد باقی ازلی مومنین ارواحیں کس سے فیض لیں گی اسی لئے امام مہدی تشریف لائیں گے۔
آج کے اس دور میں لوگ امام مہدی کی پہچان قرآن اور احادیث میں تلاش کرتے ہیں جبکہ ہر فرقہ قرآن کا اپنے عقیدے کے مطابق مطلب نکال رہا ہے۔اب امام مہدی کی پہچان صرف منجانب اللہ نشانیوں کی صورت میں ممکن ہے۔