اللہ کے اسم کا دل میں سرائیت کر جانا روحانیت کی ابتداء اور اساس ہے۔ اللہ کی نظر میں ہدایت پر وہی ہے جس کے قلب میں اللہ کا ذکر اُتر گیا ہے جس کیلئے مرشدِ کامل کی مدد درکار ہوتی ہے ۔
مذہب اور محبت ایک دوسرے سے جدا ہیں کیونکہ مذہب میں انسان اپنے شعور کے مطابق ہر کام کی وجوہات دیکھتا ہے لیکن محبت کیلئے لازم ہے کہ وہ عقل پر مبنی نہ ہو ۔ محبت خدا سے ہو یا کسی شخص سے اُس میں غرض [...]