دین و دھرم میں ہم مسجد و مندر میں رب کو پوجتے ہیں لیکن اللہ کی محبت اور عشق حاصل کرنے کیلئے علمِ روحانیت کو اپنانا لازم ہے۔ پھر جب اللہ کا نور ملنا شروع ہوجاتا ہے تو دل اللہ کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔
کچھ علماء کا یہ اعتراض ہے کہ سرکار گوھر شاہی امام مہدی نہیں ہیں بلکہ ایسا ماننے والا کفر کے زمرے میں آتا ہے جبکہ علماء کا یہ اعتراض قرآن و سنت کے خلاف ہے کیونکہ کفر وہ ہوتا ہے جو اللہ کی طرف سے [...]