کیٹیگری: خبریں

27 نومبر 2001 کو سیدنا گوھر شاہی نے غیبت اختیا ر فرمالی۔ غیبت اختیار کرنے کا عمل محض امام مہدی علیہ السلام سے منصوب و مخصو ص ہے۔ آئمہ اہل بیت عظام کے اقوال سے تواتر کے ساتھ تذکرہ غیبت ملتا ہے ۔ واقعہ غیبت سے مراد چشم ظاہر سے عارضی روپوشی ہے۔یعنی سیدنا گوھر شاہی چشم ظاہر سے نہاں ہو گئے۔ لیکن اہل ایمان کی آزمائش کیلئے ایک اشتباہی جسم چھوڑ دیا گیا۔ جس طرح حضرت عیسٰی کے لطیفہ نفس کے جُسہ پر ان کے جسم کا قیاس کر کے عالم عیسائیت گمان کی پیروی میں غلطاں ہوئے۔ اسی طرح سیدنا گوھر شاہی کے بطور آزمائش چھوڑے گئے اشتباہی جسم پر اہل خانہ اور دیگر معتقدین جسم گوھر شاہی قیاس کر کے گمراہ کن عقائد کا شکار ہو گئے۔
جس طرح رومیوں نے حضرت عیسیٰ کے لطیفہ نفس کے جُسہ کو جسم قیاس کر کے قبر میں دفنا دیا تھا۔ اس طرح اہل خانہ اور انجمن سرفروشان اسلام کے جاہلین نے ایک اشتباہی جسم پر جسمِ گوھر شاہی قیاس کر کے تدفین کر دی۔ اور پھر اس قبر پر دربار بنا کر ذریعہ معاش بنا لیا ہے۔
یوم غیبت کے اس موقع پر مہدی فاؤنڈیشن یہ اعلان کرتی ہے کہ مزار کی کوئی حقیقت نہیں ہے چونکہ دین الہی کے مطابق سرکار سیدنا امام مہدی گوہر شاہی نے دوبارہ ارضی ارواح کے زریعے یعنی جسم سمیت آنا ہے اس لئے مزار میں کچھ نہیں ہے۔سرکار سیدنا امام مہدی گوہر شاہی اپنے وعدے کے مطابق بہت جلد دوبارہ اس دنیا میں اپنی شان وشوکت سے ظاہر ہو ں گے ۔

اس موضوع کے حوالے سے اگر آپ کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تو اپنے سوال ہمیں یوٹیوب لائیو پر 27 نومبر 2016 برطانیہ وقت کے مطابق رات دس بجے، براہ راست نشریات میں سوال بھیجیں۔ اگر یو ٹیوب کے علاوہ کسی اور زرائع سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

نا ہو مایوس پر امید رہ گوھر کو آنا ہے۔۔۔ بطرف یونس الگوھر
متعلقہ پوسٹس