- 987وئیوز
- لائیک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- فیس بک میسینجر
- پنٹرسٹ
- ٹمبلر
- واٹس ایپ
- پرنٹ
- ای میل
ہاروت اورماروت کو اللہ نے زمین پرکیوں بھیجا؟
یہ جتنے بھی جادومنترہیں یہ سب لوحِ محفوظ میں لکھے ہوئے ہیں اوریہ اوپر سےنیچے آئے ہیں۔ جب آپ لوگ کلمے میں کہتے ہیں کہ خیراورشردونوں اللہ کی طرف سےہیں اورجو اللہ کی طرف سے شر اورخیرآتا ہے ہم اُس پر ایمان لاتے ہیں تو وہ آپ صرف رسمی طور پر کہہ جاتے ہواور آپکی سوچ میں یہ نہیں آتا کہ اس کا معنی کیا ہے اوریہ کیا چیز ہوتی ہے جس پرہم ایمان لارہےہیں۔ خیر(باطنی علم )اورشر(جادو) کاعلم اللہ کی طرف سے آئے ہیں۔ اللہ نےدونوں فرشتوں کو یعنی ہاروت اورماروت کوانسانی شکل میں جادو کےالفاظ دے کرنیچے بھیج دیا۔ جب وہ نیچے آئے تواُن سےرہا نہیں گیا اورانہوں نےکسی کوجادوسکھادیا۔ پھران کومصرکے ایک شہربابل (Babylon) کے کنویں میں سزا کے طور پراُلٹالٹکا دیا۔ اللہ اُن کو اوپربھی بلوا سکتے تھے لیکن اُلٹا اس لئے لٹکایا کہ اُن کو بھیجا ہی اس لئے تھاکہ وہ زمین پرآجائیں اورجب پھرامام مہدی غَیبت فرمائیں تو یہ ہاروت اورماروت جاکردجال کو جادوسکھادیں۔ اب انہوں نےدجال کو جادوسکھادیاہے۔ دجال کو دھوکہ ہوا کیونکہ ہاروت اورماروت فرشتے ہیں، وہ اللہ کا نام بھی لینے والےہیں اورفرشتے ہیں تو اس لئے اُن کے اندر فرشتوں کی سب خوبیاں بھی ہیں۔ جس کے پاس وہ جائیں گے تو ان کو نور بھی نظر آئےگا۔ اگر تمہارے دل میں بھی کلمہ ہوا تواُن کودیکھ کر دل مچلے گا اورتصدیق ہوجائے گی کہ یہ فرشتے ہیں اوراُس کےبعد یقین بھی ہوگاکہ یہ جوبھی سکھائیں گے حق ہوگا۔ یہ ایسا دھوکہ ہے کہ جس میں ذاکرِ قلبی بھی ناکام ہوجائے گا،ولی اللہ بھی ناکام ہجائے گا،جس کےساتوں لطیفےجاری ہیں وہ بھی نام ہوجائے گا اورجودیداروالا ولی ہے وہ بھی ناکام ہوجائے گا کیونکہ سامنے فرشتہ ہے۔ یہ جادو ہاروت اورماروت دجال کوسکھا دیں گے۔ جب وہ دجال کویہ جادوسکھادیں گے تودنیا میں ایسی کوئی بندوق نہیں ہے جودجال کومارسکے کیونکہ وہ جادوسے غائب ہوجائے گا اورجوجائےگا ماراجائےگا۔ صرف عیسٰیؑ ہیں کہ جن کی کاغذی موت واقع ہوچکی ہے اورلطیفہ نفس کے اوپرعیسٰیؑ کی موت کوطاری کردیاگیا ہے تواب وہ موت سے بری الاذمہ ہیں۔ اس لئے صرف عیسٰیؑ پر دجال کا وارنہیں چلےگا۔ اسی لئے امام مہدیؑ نے عیسٰیؑ کو اپنی فوج کا سپہ سالار بنایا کیونکہ دجال کا وار عیسٰیؑ پر نہیں چلے گا۔ دجال کو یہی مغالطہ ہوگا کہ یہ جو بھی آرہاہے لیکن میرے پاس تو طاقت ہے۔
دجال کے پاس کونسی طاقت ہوگی؟
دجال اُس جادو کے بل بوتے پر ایسے کارنامے کرکےدکھائے گا کہ آپ اُس کو امام مہدی مان لیں گے۔ دجال کے پاس جو سب سے خطرناک عمل ہوگا وہ تسخیرالاذہان ہے کہ وہ آپ کے ذہن پر قابو پالےگا اورتمہارا ذہن یہی کہے گا کہ یہی امام مہدی ہے لیکن اُس وقت ہمارا وہ فرمان کام آئے گا کہ
امام مہدی نور کا گولہ ہیں جس کے دل میں نور ہوگا وہ نور کا گولہ اُس کو کھینچ لےگا۔
دماغ اُدھرہی جائے گا لیکن وہ جو نور کا گولہ امام مہدی ہے اورجس کے دل میں نور ہوا تو وہ نور کا گولہ اُس کو دلوں کے ذریعے کھینچ لےگا۔ دل یہی کہے گا کہ سرکار گوھر شاہی ہی امام مہدی ہیں تو یہ نوربچالے گا۔ اسی لئے جس کے دل میں نور ہوا وہ دجال کے وارسے بچ جائے گا۔ دجال کاجووقت آنے والا ہے وہ بڑی بڑی کرامتیں اوراستدراج دکھائے گا۔ وہ استدراج ایسے نہیں ہونگے کہ جوپہلے کتابوں میں لکھے ہیں یعنی پانی پر چلنا، ہوا پہ تیرنا بلکہ ایسے ایسے دکھائے گا کہ جو انبیاءاکرام کو اللہ تعالی نے بطورِ معجزہ دئیے تھے کہ جن کو دیکھ کر ساری حدیثیں یہی کہیں گی کہ یہ جس کے پاس طاقت ہے وہ اللہ کی طرف سے ہی آسکتا ہے۔ ابلیس کی پوری طاقت دجال کے پاس ہوگی اورآپ اُس سے بحث نہیں کرسکتے۔ اگر آپ اُسے کہیں گے کہ قرآن میں لکھا ہےأفمن شرح الله صدره للإسلامتو یہ سُن کے وہ آپ سے ایسی بات کہے گا کہ آپ لاجواب ہوجائیں گے کیونکہ آپ اُس سے بحث نہیں کرپائیں گے اورکوئی ولی اُس سے بحث نہیں کرپائے گا۔
دور حاضر میں دجال سے کون محفوظ ہوگا؟
اُس دور میں کامیاب وہی رہے گا کہ جس کے دل میں نورہوگا۔ جس کے دل میں نور نہیں ہوگا وہ ذہنی طور پر مفلوج ہو کر دجال کے پاس چلا جائے گا اورجس کے دل میں نور ہوا تو اس کا ذہن کہے گا کہ کرامتیں اُس نے دکھائی ہیں اور دل کہے گا کہ نہیں میں سرکار گوھر شاہی کا وفاداررہوں گا اورمیرے لئے میرے مرشد کا دَرکافی ہے۔ اس طرح نور بچالے گا۔ اسی لئے “الرٰ” کاپرچارکرنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کا جو محاصل ہے وہ اگر کسی کے سینے میں چلا گیا تو اُس سے دماغ اور دل دونوں محفوظ ہوجائیں گے۔ جس کے اندر” الرٰ” کافیض ہوگا اُس کا دماغ اوردل محفوظ ہوجائے گا اورجس میں نہیں رہا تواُس کادماغ مفلوج ہوجائے گا لیکن اللہ ھو کا نور اُس کو امام مہدی کی طرف بالآخر کھینچ ہی لےگا۔
حاصلِ کلام:
سرکار سیدنا امام مہدی گوھر شاہی نے تحریکِ اصلاحِ قلوب کا آغاز فرمایا ہے اور آپ دلوں کو اسم اللہ سے بلا تفریق منور فرما رہے ہیں ۔ اگر آپ بھی اپنے قلوب کو منور کرنا چاہتے ہیں اور فتنہ دجال سے محفوظ ہونا چاہتے ہیں تویو ٹیوب پر موجود “الرٰ ٹی وی“کو ملاحظہ کریں اور اپنے سوالات الرٰ ٹی وی کے فیس بک میسنجر پر ارسال کریں۔
مندرجہ بالا متن نمائندہ گوھر شاہی عزت مآب سیدی یونس الگوھر سے 14جون 2019 کو یو ٹیوب لائیو سیشن میں کی گئی گفتگو سے ماخوذ ہے ۔