کیٹیگری: خبریں

مہدی فاؤنڈیشن نیو دہلی کی ایک ٹیم کا مہرولی ، دہلی میں واقع حضرت شیخ شہاب الدین عاشق اللہ کی درگاہ پر جانا ہوا۔ زائرین کی کثیر تعداد وہاں زیارت کے لئے جاتی ہے ۔ یہاں پر لوگوں کا ہر وقت تانتا بندھا رہتا ہے ۔ یہاں ہماری ٹیم نے سرکار سیدنا گوھر شاہی کی چاند سورج اور حجر اسود میں موجود نشانیوں والے بینز ز آویزاں کئے ۔ اور وہاں آنے والے ذائرین کوامام مہدی کی آمد کی خوشخبری دی گئی۔ چاند سورج اور حجر اسودمیں ظاہر ہوئی ان نشانیوں سے ہونے والے فوائد سے لوگوں کو آگاہی اور معلوماتی لیفلٹ فراہم کیا گیا۔
لوگوں نے بہت دلچسپی سے سیدنا گوھر شاہی کے انقلابی پیغام کو سنا اور اور خوشی کا اظہار کیا ۔ کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے ازن ذکر قلب بھی حاصل کیا۔ بہت سے اسٹوڈنٹ بھی وہاں زیارت کے لئے آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے بھی ہمارا پیغام پسند کیا اور وہاں آویزاں بینزر کی تصاویر بھی اپنے موبائل میں محفوظ کر لیں ۔
وہاں آنے والی ایک خاتون کو جب امام مہدی کی آمد اور ان کی نیاری تعلیمات کے بارے میں بتایا گیا تو اس نے جواب میں کہا کہ میرا وہابی فرقے سے تعلق ہے ۔ تو ہم نے اس سے کہا کہ سرکار سیدنا گوھر شاہی کی تعلیم ہر مذہب اور فرقے والے کیلئے ہے۔ ہم آپ کو ایک پیغام دے رہے ہیں آپ سن لیں پھر کوئی فیصلہ کیجیے گا۔ جب اس خاتون کو تفصیل سے ہمارے ممبران نے سرکار سیدنا گوھر شاہی کا محبت کا پیغام دیا تو وہ زاروقطار رونے لگی ۔ اور جب اس سے پوچھا تو انہوں نے بتایا میں اپنی زندگی کے مسائل سے بہت پریشان ہوں ۔ اسے بتایا گیا کہ آپ کی جو بھی پریشانی ہے آپ سرکار سیدنا گوھر شاہی کی تصویر مبارک کے سامنے عرض کر دیں اور مدد مانگیں ۔ یہ زندہ تصاویر ہیں اور جب کو ئی مدد کے لئے پکارتا ہے تو اس کی فورا مدد ہوتی ہے ۔ مزید اس خاتون سے پوچھاکہ آپ نے اپنی پوری زندگی وہابی عقیدے کے ساتھ گزاری ہے آپ کو کیا حاصل ہوا؟ تو انہوں نے کہا مجھے کچھ نہیں ملا۔ ہم نے انھیں کہا کہ اب آپ ایک دفعہ سر کار امام مہدی گوھر شاہی کو پکار کے دیکھیں کیونکہ سیدنا گوھر شاہی اما م مہدی تو گنہگاروں اور انسانیت کی بھلائی کیلئے تشریف لائے ہیں ۔ تو وہ لیفلٹ ساتھ لے کر گئی اور بہت عزت و احترام سے سرکار کی تصویر مبارک کو اپنے ساتھ رکھ لیا۔

2016-November-8-LEAFLETING-India

متعلقہ پوسٹس