کیٹیگری: خبریں

مہدی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ممبئی ٹیم کا سید علی میراں داتارکے سالانہ عرس میں جانا ہوا ۔ عرس میں آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں کو امام مہدی ؑ کی آمد کی خوشخبری دی گئی کہ امام مہدی دنیا میں تشریف لے آئے ہیں اور ان کا نام سیدنا را ریاض گوھر شاہی ہے ۔ ان کی آمد کے ثبوت میں اللہ نے انکی شبیہات چاند ،سورج، حجر اسود اور دیگرمقدس مقامات پر ظاہر فرمائی ہیں ۔
لوگوں کو چاند اور حجراسود پر سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی شبیہ واضح طور پر نظر آئی ۔ عرس میں آئے ہوئے لوگوں کو بتایا گیا کہ چاند والی اک تصویرِ مبارک ساری دنیا کو عشقِ الہی دے رہی ہے ۔ اگر آپ اللہ کا عشق چاہتے ہیں تو چاند والی تصویر کو دیکھ کر تین (3) بار اللہ ھو پڑھیں تو آپکو ازنِ قلب عطا ہو جائے گا ۔ بہت سے ذائرین نے یہ سن کر سرکار سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویرِ مبارک کے سامنے ’’اللہ ھو‘‘ پڑھ کر اذنِ قلب حاصل کیا۔
اس کے بعد لوگوں کو حجر اسود میں موجود شبیہ مبارک کی عظمت بتائی گئی کہ حجر اسود میں موجود ایک تصویرِ گوھر شاہی آدم ؑ سے لیکر آج تک انسانوں کی شفاعت کا مظہر اتم ہے ۔ جس شخص نے بھی عقیدت و محبت سے زندگی میں ایک بار حجر اسود کو بوسہ دے دیا ، یہ تصویر اُسکے زندگی بھر کے گناہ ختم کر دیتی ہے اور بروز محشر اُسکے اس فعل کی گواہی دے گاجس سے اسکی شفاعت ہو جائے گئی۔ یہ سن کر بہت سے لوگوں نے بینرز میں موجود حجر اسود کی تصویرِ مبارک کو بوسے دئیے۔ پورے علاقے میں امام مہدی گوھر شاہی آگئے ہیں یہ دھوم مچ گئی ۔ اور لوگ بڑی تعداد میں سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویرِ مبارک اپنے ساتھ لے کر گئے کہ یہ تصویر ہم اپنے گھر میں آویزاں کریں گے۔

2016-November-3-LEAFLETING-Syed Ali Mira Datar Urs

متعلقہ پوسٹس