کیٹیگری: خبریں

حال ہی میں مہدی / مسایا فاؤنڈیشن کی ایک ٹیم نے میکسیکو کے شہر گوالالاہارا کادورہ کیااور مسیحائے عالم سرکار را ریاض گوھر شاہی اور عیسیٰ کی آمد، ان کی تعلیماتِ محبت اور منجانب اللہ ظاہر ہوئی نشانیوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔لوگوں کو رب کی جانب سے چاند، حجراسودمیں ظاہر ہونے والی نشانیوں کی اہمیت اُجاگر کرنے کیلئے بینرز آویزاں کئے گئے۔
لوگوں نے جب پہلی دفعہ چاند پر مسیحائے عالم سرکار رار یاض گوھر شاہی اور عیسیٰ کی شبیہات دیکھیں تو بہت حیران ہوئے اور کئی لوگوں نے سوالات بھی کئے۔ جب ان کو ان نشانیوں سے حاصل ہونے والے روحانی اور جسمانی فوائد کے بارئے میں بتایا گیا تو وہ بہت خوش ہوئے۔ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو مسیحائے عالم سرکار سیدنا را ریاض گوھر شاہی کی تصویر مبارک کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھ رہے تھے اور ان کی آنکھیں اظہار تشکر سے نم تھیں۔
ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ سرکار را ریاض گوھر شاہی کا انقلابی پیغام جنوبی امریکہ کے ایک اور شہر میں پہنچا جہاں پر بہت سی پیاسی اور محب روحوں نےاس پیغام محبت کو بہت سراہا ۔ہم اپنی سرگرمیاں میکسیکو میں مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

2016-November-1-LEAFLETING-Guadalajara

متعلقہ پوسٹس