کیٹیگری: خبریں

مہدی فاؤنڈیشن انڈیا (ممبئی سینٹر) ٹیم کا جانا درگاہ حاجی علی پر ہوا۔حاجی علی کی درگاہ ممبئی ورلی سمندر کے کنارے ایک چھوٹے سے ٹاپو پر واقع ہے ۔اس درگاہ کی زیارت کے لئے مسلمان ہی نہیں ہندو بھی کثرت سے آتے ہیں اسی لئے یہ درگاہ ممبئی شہر میں سماجی طور پر قومی یک جہتی کی مثال بنی ہوئی ہے۔
درگاہ کی زیارت کےلئےآئے ہوئے ذائرین کو امام مہدی المنتظر کی بابت بتایا گیا۔لوگوں کو بینرز میں موجود چاند میں ظاہر ہونے والی شبیہ دکھائی گئی جو کہ واضح طور پر نظر بھی آئی۔پھر لوگوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس پرفتن دور میں اگر آپ اپنا تعلق با اللہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو چاند میں موجود شبیہ ء گوھر شاہی کو دیکھ کر تین بار اللہ ھو ،اللہ ھو ،اللہ ھو کا اقرار کریں ، چند ہی دنوں میں آپکی دل کی دھڑکنیں اسم اللہ میں تبدیل ہو جائیں گی۔
ہمارے بینرز میں موجودحجر اسود کی تصویر کی بابت بھی لوگوں نے دریافت کیا تو ان لوگوں کو بھی حجر اسود میں موجود سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی شبیہ مبارک کی عظمت بتائی گئی کہ حجر اسود میں موجود ایک تصویرگوھر شاہی آدم ؑ سے لیکر آج تک انسانوں کی شفاعت کررہی ہے ۔ جس شخص نے بھی عقیدت و محبت سے زندگی میں ایک باربھی حجر اسود کو بوسہ دے دیا ، یہ تصویر اُسکے زندگی بھر کے گناہ ختم کر دیتی ہے اور حجر اسود روز محشر اُسکے اس فعل کی گواہی دے گاجس سے اسکی شفاعت ہو جائے گئی۔ یہ سن کر بہت سے لوگوں نے لیفلٹ میں موجود حجر اسود کی تصویر مبارک کو بوسے دئیے۔ لوگ بڑی تعداد میں سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویرِ مبارک اپنے ساتھ لے کر گئے تاکہ ان تصاویر مبارک سے جو فوائد ہو رہے ہیں اس سے مستفیض ہو سکیں ۔
درگاہ پر آئے ہوئے زائرین میں سے کافی لوگوں نے سیدنا گوھر شاہی کی تصویر مبارک سے اللہ ھو کااذن ذکر قلب حاصل کیا۔کئی لوگوں نے سوالات بھی کئے جن کو تعلیمات مہدی کی روشنی میں جوابات دئیے گئے۔

2017-January-18-LEAFLETING- Mission Activities at Haji Ali Mausoleum, Mumbai, India

متعلقہ پوسٹس