- 1,022وئیوز
- لائیک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- فیس بک میسینجر
- پنٹرسٹ
- ٹمبلر
- واٹس ایپ
- پرنٹ
- ای میل
مہدی فاؤنڈیشن انڈیا ، ممبئی سینٹر ٹیم کا کلیان میں واقع حاجی عبدالرحمٰن شاہ بابا کی درگاہ پر عرس کے موقع پرجانا ہوا۔اس درگاہ کی زیارت کے لئے مسلمانوں ہی نہیں ہندو بھی کثرت سے آتے ہیں ۔حاجی ملنگ شاہ بابا کا عرس بہت ہی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے عرس کے موقع پر ہماری ٹیم نےزیارت پر آئے لوگوں کو سیدنا گوھر شاہی کی منجانب اللہ نمایاں ہوئی نشانیوں اور آپ کے مرتبہ مہدی کی بابت تعارف پیش کیاتاکہ حق کے متلاشی اپنی منزل پا سکیں۔
درگاہ کے داخلی دروازے کے پاس ہماری ٹیم نے اپنے بینرز آویزاں کئے جن میں سیدنا گوھر شاہی کی منجانب اللہ نمایاں ہوئی چاند اور حجر اسود کی تصاویر موجود تھیں ۔ لوگوں کو بینزز میں موجود چاند والی شبیہ مبارک اور انسانیت کو سے ہو رہے فوائد کے بارے میں بتایا گیا، تصویر لوگوں کو واضح طور پرنظر آئی ۔ذائرین کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس پُر فتن دور میں اگر آپ اپنا تعلق با اللہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو چاند میں موجود شبیہ گوھر شاہی کو دیکھ کر تین بار اللہ اللہ اللہ کا اقرار کریں اگر اللہ نے چاہا تو چند ہی دنوں میں آپکی دل کی دھڑکنیں اسم اللہ میں تبدیل ہو جائیں گی۔
ہمارے بینزر میں موجود حجر اسود کی تصویر کی بابت بھی لوگوں نے دریافت کیا ، لوگوں کو حجر اسود میں موجود سیدنا گوھر شاہی کی شبیہ مبارک کی عظمت کی بابت بتایا گیا کہ حجر اسود میں موجود ایک تصویر ِگوھر شاہی کو بوسہ دینے سے حج ہوتا ہےاگر اس کا بوسہ نہ لیا جائے تو حج نا مکمل رہ جاتا ہے اور یہ تصویر ِمبارک حضر ت آدمؑ سے لے کر آج تک کل انسانیت کی شفاعت کر رہی ہے ۔جس شخص نے بھی زندگی میں ایک بار عقیدت اور محبت سے حجر اسود کو بوسہ دیا یہ تصویرِ مبارک اُس کی زندگی بھر کے گناہ جذب کر لیتی ہے اور حجر اسود روز ِمحشر اُس کے اِِس فعل کی گواہی دے گا جس سے اُسکی شفاعت ہو جائے گی۔یہ سن کر لوگوں نے لیفلٹ میں موجود حجر اسود کی تصویر مبارک کو بوسہ دیا ۔
لوگوں کی کثیر تعداد سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویر مبارک اپنے ساتھ لے کر گئے تاکہ ان تصاویر مبارک سے جو فیض ہو رہا ہے اُس سے مستفیض ہو سکیں ۔درگاہ پر آئے ہوئے ذائرین میں سے کافی لوگوں نے سیدنا گوھر شاہی کی تصویر مبارک سے اللہ ھو کا اذن لیا۔کئی لوگوں نے سوالات بھی کئے جن کو تعلیمات مہدی کی روشنی میں جوابات دئیے گئے۔