کیٹیگری: مضامین

سیدنا گوہر شاہی فرماتے ہیں عیسی علیہ السلام کو منجانب اللہ”یا قدوس“ کا اسم عطا ہوا تھا۔ قدوس سے مراد (Holy Spirit) یا مقدس ہے جسے اردو اور عربی زبان میں “روح القدس” کہتے ہیں ، بائیبل نے کہا عیسیٰ علیہ السلام اللہ کا کلمہ ہیں جو بعد میں گوشت پوست کے وجود میں ڈھل گیا وہ کلمہ وہ لفظ” قدوس” ہے۔ جسے انگریزی میں (Quddus) لکھیں گے۔

دراصل اسم قدوس تخم ہے جس سے بعد میں جسمِ عیسی علیہ السلام کی تشکیل ہوئی ۔

جب کسی کے قلب میں یا قدوس کا اسم داخل ہوجاتا ہے تو اُسے خود بخود عیسیٰ علیہ السلام سے محبت محسوس ہوتی ہے، یا قدوس کے اسم کے رگڑے سے وہ نور بنتا ہے جو عیسیٰ علیہ السلام کے جسم مبارک سے متعلق ہے ۔قلب جاری ہونے کے بعد ایک سو ایک مرتبہ یا عیسیٰ کا ورد کریں پھر ایک سو ایک مرتبہ یا قدوس کا ورد کریں تو بہت نمایاں تبدیلیاں محسوس ہوں گی یہاں تک کے عیسی علیہ السلام کی موجودگی کا احساس ہو گا۔اسی طرح اللہ کا ایک نام رحمان ہے اُس سے مراد “رحم” ہے ، جو کہ موسی علیہ السلام اور اُنکی اُمت کو عطا ہوا تھا ۔ سیدنا امام مہدی گوہر شاہی نے فرمایا
· عیسی علیہ السلام کو “یا قدوس” کا اسم ملا۔
· موسی علیہ السلام کو “یا رحمٰن” کا اسم ملا۔
· داؤد علیہ السلام کو “یا ودود” کا اسم ملا۔
· حضور پاک کو “اللہ ھو” کا اسم ملا۔
جب “یا عیسیٰ ” کہا جائے تو اس سے مراد عیسیٰ علیہ السلام کی روح مبارک ہے لیکن جب “یا قدوس” کہتے ہیں تو یہ عیسی علیہ السلام کے جسم مبارک کی طرف اشارہ ہے۔ جب قلب جاری ہوتا ہے تو صرف ایک اِسم قلب میں داخل ہو سکتا ہے یا تو “یاعیسٰی” یا پھر “یا قدوس” ، لیکن خوبصورت بات یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں اس بندے کا تعلق عیسیٰ علیہ السلام اور اللہ سے جڑ جاتا ہے۔ فرض کیا کسی کا قلب اگر اسم عیسٰی سے جاری ہو گیا ہے تو جب وہ زبان سے “یا قدوس” کا روزآنہ ورد کرے گا تو دونوں نام مبارک کے فیوض و برکات کے ساتھ ساتھ محبتِ عیسٰی علیہ السلام میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ یا قدوس حضرت عیسٰی علیہ السلام کے جسم مبارک کا نام ہے۔

بی بی مریم کو جبرائیل علیہ السلام نے جو مشروب پلایا تھا اس میں “یا قدوس” کا تخم گھولا گیا تھا جس سے جسم عیٰسی علیہ السلام کی تشکیل ہوئی۔

یہودی قوم “یا رحمٰن” اور “یا ودود” کا ورد کرتی ہے یا ودود اور یا رحمٰن کے ذکر کے دوران اگر لال یا پیلی روشنی نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ محبت اندر چلی گئی ہے۔

مندرجہ بالا متن نمائندہ گوھر شاہی عزت مآب سیدی یونس الگوھر سے 28 اکتوبر 2020 کو یو ٹیوب لائیو سیشن میں کئے گئے سوال کے جواب سے ماخوذکی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹس