کیٹیگری: خبریں

مہدی فاؤنڈیشن کینیڈا کی ٹیم باقاعدگی سے ہر ویک اینڈ پر ٹورونٹوشہر کے مرکز ڈنڈس اسکوائر میں امام مہدی گوھر شا ہی کی نیاری تعلیمات اور منجانب اللہ ظاہر ہوئی نشانیوں کا پرچار کرتی ہے ۔وہاں پر مقامی ،ملکی اور غیر ملکی لوگوں کو رب کی طرف سے سرکار امام مہدی گوھر شاہی کی پہچان کیلئے جومنجاب اللہ نشانیاں چاند، سورج ، حجراسود میں ظاہر ہوئی ہیں ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور لوگوں کو لیفلٹ تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ چونکہ وہاں پر اکثرلوگوں کا جم غفیر رہتا ہے اس لئے بہت سے لوگ ہمارے مشن کے بارے میں جاننے کیلئے ہمارے پاس جب آتے ہیں تو وہ سرکار امام مہدی گوھر شاہی کی محبت کی نیاری تعلیم اور نشانیاں دیکھ کر بہت سراہتے ہیں ۔اور ان نشانیوں کے بارے میں سوال و جواب کرتے ہیں ۔کئی لوگوں نے پوچھا کہ حضرت عیسٰی اور سرکار گوھر شاہی کی تصاویر کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ ان کو بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں ہستیوں کی تعلیم محبت اور عالمی امن پر مبنی ہے۔ اور دونوں ہستیا ں عالم انسانیت کو محبت کے نام پر یکجا کر رہی ہیں۔ لوگوں نے اس بات کو بہت سراہا کہ واقعی دنیا کو اس وقت محبت کی ضرورت ہے جو آپ لوگ سیدنا گوھر شاہی کی تعلیمات کے زریعے عام کر رہے ہیں۔
مزید براں لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ سرکارسیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی کرشماتی تصاویر جو کہ چاند ، حجراسود اور دیگر مقامات پر منجانب اللہ ظاہر ہوئی ہیں ان سے کس طرح اذن ذکر قلب اور روحانی جسمانی بیماریوں کا علاج بلا معاوضہ کروایا جا سکتا ہے۔ سرکار گوھر شاہی کا فرمان ہے کہ انسانوں میں اسی فیصد بیماریاں جنات اور سفلی موکلات کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ ان کا علاج صرف روحانی طریقہ سے ہی ممکن ہے۔ یہ انسانیت پر سرکار گوھر شاہی کا احسانِ عظیم ہے کہ آپ کی تصاویر بلا تفریق تمام انسانیت کو روحانی اور جسمانی فیوضات سے نواز رہی ہیں۔

2016-June-4-LEAFLETING-Yonge Dundas Square

Recommended Posts