- 461وئیوز
- لائیک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- فیس بک میسینجر
- پنٹرسٹ
- ٹمبلر
- واٹس ایپ
- پرنٹ
- ای میل
مہدی فاؤنڈیشن ممبئی انڈیا ٹیم کا سید حاجی پیر بابا کےسالانہ عرس پر جانا ہوا۔عرس میں آئے ہوئے لوگوں کو امام مہدی سرکار گوھر شاہی کی نیاری تعلیمات اور منجانب اللہ نمایاں ہوئی نشانیوں کی بابت آگاہ کیا گیا۔لوگوں کو یہ نوید سنائی گئی کہ جو چاہتا ہے کہ اُس کی دل کی دھڑکنوں میں اللہ کا نام جا گزیں ہو جائے اور ہر وقت اُسکی دل کی دھڑکن اللہ اللہ پکارنا شروع ہو جائے تو امام مہدی کے فیض سے مُستفیض ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ سیدنا گوھر شاہی کی تشریف آوری سے پہلے یہی ذکر قلب بہت ریاضتوں اور سخت مجاہدے کے بعد لوگوں کوحاصل ہوتا تھالیکن آپ انسانیت کی بھلائی کے لئے بناء کسی مشقت اور تفریق کے سب کو عطا فرما رہے ہیں۔
کچھ لوگوں نے سوال بھی کیا کہ اللہ کا نام دل میں کیسے آئے گا؟انہیں بتایا گیا کہ جو ہستیاں مامور من اللہ ہوتی ہیں اللہ اُنکی کوئی نہ کوئی نشانی بھی ظاہر کرتا ہے کہ تاکہ اُس ہستی کی پہچان میں آسانی اور مدد ہو جائے۔اللہ نے سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویر مبارک چاند پر ظاہر فرمائی ہےجو کہ آپ کے منجانب اللہ ہونے کا ثبوت ہے۔آپ چاند والی تصویر مبارک کو دیکھیں اور تین بار اللہ ھو پکاریں آپکو اجازت ذکر قلب عطا ہو جائے گی۔عرس میں آئے ہوئے اکثر لوگوں نے امام مہدی سرکار گوھر شاہی کی چاند والی تصویر مبارک سے دعوت ِ ذکر قلب کی دولت حاصل کی۔لوگوں کو اس تصویر سے ہو رہے فوائد سے بھی آگاہ کیا گیا کہ یہ تصویر ہر زبان میں لوگوں سے بات چیت بھی کرتی ہے اور ہر قسم کی بیماری کے علاج کے لئے اس سے دم بھی کروا سکتے ہیں۔اِن فوائد سے متاثر ہو کر لوگوں نے سیدنا گوھر شاہی کے جلوہ مبارک اپنے ہمراہ محفوظ کر لئے تاکہ اپنے گھروں پر آویزاں کر سکیں۔
مزید براں حجر اسود میں سیدنا گوھر شاہی کی نمایاں ہوئی تصویر مبارک کی عظمت کے بارے میں بھی بتایا گیاکہ یہ انسانیت کی بخشش اور شفاعت کیلئے اول خلیفہ آدم صفی اللہ اس مقدس پتھر کو بہشت سے اپنے ہمراہ لائے تھے۔کل انبیاء اور اُن کی اقوام نے حجر اسود کی بے حد تعظیم کری اور محبت اور عقیدت سے بوسہ لیا تاکہ شفاعت کے حقدار بن سکیں۔حجر اسود حضرت ابراہیم و اسماعیل کی تحویل میں ہوتا ہوا حضرت محمد ﷺ تک پہنچا۔آپ ؐ نے بھی عقیدت و محبت سے اس پتھر کو بوسہ لیااور تمام مسلمانوں کو اِس کی تعظیم اور عقیدت و محبت سے بوسہ لینے کی تاکید بھی فرمائی۔حتیٰ کہ مناسکِ حج کا اہم ترین جُز قرار دیاگیا،حجر اسود کا بوسہ لئے بغیر حج نامکمل قرار دیا گیا۔عرس پر آئے ہوئے کئی لوگوں نے حجر اسود کی حقیقت جان کر عقیدت و محبت سے بوسہ لیا۔حدیث شریف بھی ہے کہ ”جو شخص عقیدت و محبت سے حجر اسود کا بوسہ لے گایہ حجر اسود یو م محشر اُسکی شفاعت کرے گا“۔لوگو ں کی کثیر تعداد نے سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کے اس پیغام کو بہت سراہااور عقیدت کا اظہار کیا۔