کیٹیگری: خبریں

مہدی / مسایا فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی ایک ٹیم نے سڈنی آسٹریلیا کے مشہور باڈی مائنڈاسپرٹ ایکسپو میں شرکت کی ۔ یہ ایکسپو آسٹریلیا کا سب سے بڑا صحت اور روحانیت کا ایکسپو ہے جس میں پورے ملک سے لوگ شرکت کرتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس میں شمولیت کرتے ہیں ۔ اس ایکسپو میں ہماری ٹیم نے اپنے بوتھ پر سرکار سیدنا گوھر شاہی کی چاند ،سورج اور حجر اسود میں ظاہر ہوئی منجانب اللہ نشانیوں اور چاند میں عیسٰی علیہ السلام کی ظاہر ہوئی تصویر کے بارے میں بتایا گیا۔ایکسپو میں آئے ہوئے لوگوں کو عیسٰی علیہ السلام کی اصل تصویر کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔
لوگوں کی کثیر تعداد نے عیسیٰ اور را ریاض کا اذن ذکر قلب لیا اور انہیں Vibration بھی محسوس ہوئی۔ لوگوں نے سرکار گوھر شاہی کے محبت والے پیغام اور دلوں کو جوڑنے والی تعلیم کو بہت سراہا ۔ کچھ لوگوں نے اظہار خیال بھی کیا کہ انسانیت کو اس وقت ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو نفرتوں کو ختم کر کے انسانیت کے قلوب کو ایک رب کے نام پر اکھٹا کر دے ۔
مہدی / مسایا فاؤنڈیشن انٹرنیشنل برطانیہ کے وزیر مسٹر Steve Bell نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور دورِ حاضر میں روحانیت کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں لوگوں کے ایک بڑے مجمع سے تقریر بھی کی اور سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔ المختصر اس ایکسپو کا نتیجہ بہت ہی اچھا رہا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد تک سرکار سیدنا گوھر شاہی کا پیغام محبت پہنچا ۔

2016-November-7-LEAFLETING & EXPO - Mission Activities in Australia

متعلقہ پوسٹس