کیٹیگری: خبریں

31جنوری کو دنیا کے اُفق پر ایک انوکھا منظر دیکھا جانے والا ہے جب تین قمری واقعات ایک ساتھ رونما ہونے والے ہیں۔بدھ کو نہ صرف چاند گرہن ہو گا بلکہ مہینے کا دوسرا مکمل چاند زمین سے سب سے کم فاصلے پر بھی ہو گا۔اس واقعے کو ‘سپر بلیو بلڈ مون’ یعنی بڑا نیلگوں اور سرخ چاند کا نام دیا گیا ہے۔مغربی نصف کرۂ زمین پر رہنے والے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کر سکیں گے۔ آخری مرتبہ اس نوعیت کا منظر دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔’سپر بلیو بلڈ مون’ یا عظیم نیلگوں سرخ چاند دراصل نیلے چاند کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔نیلگوں چاند تو اس مہینے میں دوسری مرتبہ طلوع ہو گا لیکن گرہن کی وجہ سے چاند پر پڑنے والا زمین کا عکس سرخ رنگ کا نظر آئے گا اور اسی وجہ سے اسے بلڈ مون یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے۔زمین اور چاند کا فاصلہ سات فیصد کم ہونے کی وجہ سے چاند معمول سے 14 فیصد زیادہ روشن ہو گا اور یہ معمول سے بڑا نظر آئے گا۔ستاروں کے مشاہدے کے شوقین افراد امریکہ میں اس نیلگوں سرخ چاند کا نظارہ بدھ کو علی الصبح طلوع آفتاب سے پہلے کر سکیں گے۔
یہ مظہر اس لیے وقوع پذیر ہو رہا ہے کیوں کہ چاند کی مداروی گردش کے تین مظاہر ایک ساتھ رونما ہوں گے، یعنی ایک ہی دن، زمین سے انتہائی قربت کی وجہ سے غیرعمومی طور پر بہت بڑا چاند بھی دکھائی دے گا، وہ نیلا بھی ہو گا اور ٹھیک اس روز چاند گرہن بھی ہو گا۔زمین کے گرد گردش کرنے والا سیارہ چاند جب اپنی مداروی گردش کے اعتبار سے زمین سے کم ترین فاصلے پر ہو، تو اس وقت زمین سے مشاہدہ کرنے والوں کو وہ غیرعمومی طور پر بڑا دکھائی دیتا ہے اور اسے ‘سپر مون’ کہا جاتا ہے۔ اس وقت چاند عام دنوں کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
امریکہ کی ایک ریاست ٹیکسس کے کرسچن منسٹر کی یہ بھی پیشن گوئی ہے کہ یہ نیلا سرخ چاند اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ قدرتی آفات دنیا کو بہت تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیں گی اور ایسے مناظر دیکھنے کو ملیں گے جو دنیا نے پہلے نہیں دیکھیں ہوں گے۔

“یاد رہے کہ سرکار سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویر مبارک چاند پر واضح ہےجو کہ ہر زبان میں بات چیت بھی کرتی ہےاور اذنِ ذکر قلب بھی عطا کرتی ہےکئی عینی شاہدین اس مظہر اتم کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ مہدی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اس ‘سپربلیو بلڈمون’ کے موقع پر انسانیت کو دعوت دیتی ہے کہ سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی منجانب اللہ ظاہر ہوئی چاند میں تصویر مبارک کی تحقیقات کریں۔ اور رب کی طرف سے ظاہر ہوئی ان نشانیوں سے فائدہ اُٹھائیں”

متعلقہ پوسٹس