کیٹیگری: خبریں

مہدی فاؤنڈیشن انڈیا (دہلی سینٹر) سے ایک ٹیم کا مہرولی نیو دہلی میں واقع حضرت قطب الدین بختیار کاکی درگاہ پر پرچار مہدی کےلئے جانا ہوا ۔قطب الدین بختیار کاکی دہلوی برصغیر کے صوفی بزرگ، سُلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے خلیفہ اور بابا فرید الدین گنج شکر کے پیر و مرشد ہیں۔آپ لڑکپن ہی میں بغداد آگئے اور خواجہ معین الدین چشتی سے بیعت کی۔ سترہ برس کی عمر میں خواجہ صاحب سے خرقہ خلافت پایا۔ کچھ عرصے بعد اپنے پیرو مرشد کی معیت میں ہندوستان تشریف لائے اور دہلی میں قیام فرمایا۔ آپ بابا فرید الدین گنج شکر کے مرشد تھے۔وہاں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوںکی کثیر تعدادجن میں مسلم اور ہندو بھی شامل تھے ، زیارت کے لئے آتے ہیں کیونکہ بختیار کاکی نے محبت کی تعلیم دی ہے جو کہ ہر مذہب کا نچوڑ ہے ۔
یہاں ہماری ٹیم نے سرکار سیدناامام مہدی گوھر شاہی کی چاند سورج اور حجر اسود میں موجود نشانیوں والے بینز ز آویزاں کئے ۔زیارت پر آنے والے عقیدت مندوں کوامام مہدی کی آمد کی خوشخبری دی گئی۔ چاند سورج اور حجر اسودمیں نمایاں ہوئی نشانیوں اور ان سے ہونے والے فوائد سےبھی لوگوں کو آگاہی دی گئی اور معلوماتی لیفلٹ فراہم کیا گیا۔زیارت میں آئے ہوئے لوگوں کو بتایا گیا کہ چاند والی ایک تصویرِ مبارک ساری دنیا کو عشقِ الہی ، اذن ذکر قلب ، لا علاج بیماریوں کا علاج اور ہر زبان میں گفتگو بھی کرتی ہے ۔ اگر آپ بھی اللہ کا عشق چاہتے ہیں تو چاند والی تصویرمبارک کو دیکھ کر تین بار ’’اللہ ھو، اللہ ھو،اللہ ھو‘‘ پڑھیں تو آپکو اذنِ قلب عطا ہو جائے گا ۔ بہت سے ذائرین نے یہ سن کر سرکار سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویرِ مبارک کے سامنے ’’اللہ ھو‘‘ پڑھ کر اذنِ قلب حاصل کیا۔ذکر قلب حاصل کرنے والوں میں سے بہت سے لوگوں کو ذکر محسوس بھی ہوا اور دل کی دھڑکنوں میں تیزی بھی محسوس ہوئی اور بہت سے لوگوں نے سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی چاند والی تصویر مبارک سے اپنی بیماریوں اور پریشانیوں کےلئے دم بھی کروایا ۔
ہمارے بینرز میں موجودحجر اسود کی تصویر کی بابت بھی لوگوں نے دریافت کیا تو ان لوگوں کو بھی حجر اسود میں موجود سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی شبیہ مبارک کی عظمت بتائی گئی کہ حجر اسود میں موجود ایک تصویرگوھر شاہی آدم ؑ سے لیکر آج تک انسانوں کی شفاعت کررہی ہے ۔ جس شخص نے بھی عقیدت و محبت سے زندگی میں ایک باربھی حجر اسود کو بوسہ دے دیا ، یہ تصویر اُسکے زندگی بھر کے گناہ ختم کر دیتی ہے اور حجر اسود روز محشر اُسکے اس فعل کی گواہی دے گاجس سے اسکی شفاعت ہو جائے گئی۔ یہ سن کر بہت سے لوگوں نے لیفلٹ میں موجود حجر اسود کی تصویر مبارک کو بوسے دئیے۔ لوگ بڑی تعداد میں سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویرِ مبارک اپنے ساتھ لے کر گئے کہ ان تصاویر مبارک سے جو فوائد ہو رہے ہیں اس سے مستفیض ہو سکیں ۔
درگاہ کے منتظمین کو بھی سیدنا امام مہدی گوھرشاہی کی نیاری تعلیمات سے متعارف کروایا گیا اور انسانیت کےلئے جو آپ کا انقلابی پیغام ہے کہ

مسلم کہتا ہے کہ ”میں سب سے اعلیٰ ہوں “ جبکہ یہودی کہتا ہے ”میرا مقام مسلم سے بھی اونچا ہے “ اور عیسائی کہتا ہے ”میں ان دونوں سے بلکہ سب مذہب والوں سے بلند ہوں کیونکہ میں اللہ کے بیٹے کی امت ہوں “ لیکن سیدنا گوھر شاہی فرماتے ہیں سب سے بہتر اور بلند وہی ہے جس کے دل میں اللہ کی محبت ہے خواہ وہ کسی بھی مذہب سے نہ ہو! زبان سے ذکر وصلوۃ اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کا ثبوت ہے جبکہ قلبی ذکر اللہ کی محبت اور رابطے کا وسیلہ ہے ۔

2016-December-20-LEAFLETING- Dargah Hazrat Bukhtiyar Kaki, New Delhi, India

متعلقہ پوسٹس