- 381وئیوز
- لائیک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- فیس بک میسینجر
- پنٹرسٹ
- ٹمبلر
- واٹس ایپ
- پرنٹ
- ای میل
مہدی / مسایا فاؤنڈیشن امریکہ کی ایک ٹیم نے مارلبرو ، میساچوسٹ (Marlborough, Massachusetts) کے سالانہ منعقد ہونے والے نیچرل لیونگ ایکسپو میں مورخہ 13-12 نومبر کو شرکت کی ۔ یہ ایکسپو نیو انگلینڈ کا سب سے بڑا ایکسپو ہے ۔ کراِسکاٹ بلڈنگ کے بڑے نمائش گھر میں اس کا انعقاد ہوا جس میں 250 سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے۔ اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد انداز 9 ہزار یا اس سے زائد ہو گی۔ہماری ٹیم نے بوتھ نمبر (905) پر اپنا اسٹال لگایا جہاں سرکار سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی منجانب اللہ چاند ، سورج ، حجر اسود اور دیگر مقامات پر ظاہر ہوئی نشانیوں کے بینرز آویزاں کئے گئے۔ اور لوگوں میں ان نشانیوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ مستفیض ہو سکیں۔ عیسیٰ ؑ کی بھی چاند اور حجر اسود میں منجانب اللہ ظاہر ہوئی نشانیوں کا بتایا گیا۔
اس ایکسپو میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ آئے ہوئے تھے جن میں مختلف روحانی تنظیموں کے لوگ بھی شامل تھے۔ دوران ایکسپو ہمارے اسٹال پر لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور لوگوں کی طرف سے بہت اچھے اور حیرانگی کے تاثرات بھی آرہے تھے کہ ہم نے چاند میں تصویر کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔اور یہ تصویر کس طرح ہر زبان میں لوگوں سے بات چیت کرتی ہے؟ اسٹا ل پر موجود ہمارے نمائندوں نے انہیں تفصیل سے بتایا کہ چاند پر سیدنا گوھر شاہی کی ظاہر ہوئی تصویر مبارک ہر زبان میں لوگوں سے بات چیت بھی کرتی ہے اور اس سے ازنِ ذکر قلب بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کئی لوگوں نے اس کا مشاہدہ بھی کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے یہ بھی سوال کیا کہ آپ لوگوں کا کس فرقے سے تعلق ہے؟ تو انہیں بتایا گیا کہ ہمارا کسی بھی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ سرکار سیدنا گوھر شاہی کی تعلیماتِ محبت سب مذاہب کیلئے ہے۔ اورجو بھی آپ کا مذہب ہے اس میں رہتے ہوئے اپنے خدا کے نام کا ازن ذکر قلب حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر مذہب کے مطابق دور آخر میں ایک بڑی ذات نے ظاہر ہونا ہے جس کو مختلف مذاہب میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ مسلم ان کو امام مہدی کے نام سے یاد کرتے ہیں، عیسائی مسایا کے منتظر ہیں اور ہندو مذہب کے مطابق کالکی اوتار نے ظاہر ہونا ہے۔ سرکار سیدنا گوھر شاہی ہی وہ ذات ہیں جس کا ہر مذہب والا منتظر صدیوں سے منتظر تھا۔
کئی عیسائی لوگوں نے ’’عیسیٰ ‘‘ اور سرکار سیدنا گوھر شاہی کے ذاتی نامِ مبارک ’’ را ریاض ‘‘ کے نا م کا ذکر لیا ۔ ذکر لینے کے بعد اکثر لوگوں کو سینے میں ہلچل بھی محسوس ہوئی۔ مزید سرکار سیدنا گوھر شاہی کی تعلیمات کو جاننے کیلئے آپ کی لکھی ہوئی تصنیفِ لطیف ’’ دین الہی ‘‘ انگریزی زبان میں اور کچھ مزید تحریری موادبناء کسی معاوضے کے لوگوں کو مہیا کیا گیا۔اس کے علاوہ حاضرین نے روحانی اور جسمانی علاج کیلئے سرکار سیدنا گوھر شاہی کے نامزد کردہ نمائندوں سے اسپرئچول ہیلنگ (روحانی علاج ) کرائی۔ المختصر یہ بہت کامیاب ایکسپو رہا اور ہزاروں لوگو ں تک سرکار سیدنا گوھر شاہی کے جلوہ ہائے مبارک اور نشانیوں کا تعارف گیا۔