کیٹیگری: خبریں

آج حضرت خواجہ عثمانی ہارونی کا 821 عرس ، بڑے جوش و خروش سے خواجہ غریب نواز کی اجمیر شریف میں واقع درگاہ پر منایا جا رہا ہے کیونکہ آپ اپنے آخری ایام میں مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تھے اور جنت المعلیٰ کے قریب مدفن ہوئے۔مہدی فاؤنڈیشن انڈیا دہلی کی جانب سے بھی ایک ٹیم وہاں اس موقع پر موجود ہے تاکہ سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کا پیغام اور نشانیاں زائرین میں متعارف کروائی جا سکیں۔لوگوں کا جم غفیر انڈیا کے مختلف مقامات بشمول پٹنہ ، ممبئی اور دہلی وہاں عرس کے لئے جمع ہو رہا ہے ۔خواجہ عثمان ہارونی نے اپنے دور میں ایک مشہور مندر میں جا کر بیٹھ گئے تھے اور تین سال وہاں مقیم رہے اور آپ کی صحبت سے کئی ہندو حلقہ بگوش اسلام ہوئے اس لئے آپ کے عرس پر ہندو اور مسلمان دونوں ہی جوق در جوق آتے ہیں ۔
مہدی فاؤنڈیشن انڈیا دہلی کی ٹیم نے وہاں درگاہ کے ساتھ منسلک پرانی منڈی بازار میں پرچار مہدی کیا اور آنے والے زائرین کو سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی چاند ، سورج ، حجر اسود اور دیگر مقامات پر نمایاں ہوئی نشانیوں کا تعارف پیش کیا گیا ۔ درگاہ کی زیارت کےلئےآئے ہوئے ذائرین کو بتایا گیا کہ سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کے حق میں ظاہر ہوئی یہ نشانیاں رب کے تازہ احکام کی مانند ہیں اور مارشل لاء کی حثیت کے ساتھ ساتھ مستند بھی ہیں ۔لوگوں کو بینرز میں موجود چاند میں ظاہر ہونے والی شبیہ دکھائی گئی جو کہ واضح طور پر نظر بھی آئی۔پھر لوگوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس پرفتن دور میں اگر آپ اپنا تعلق با اللہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو چاند میں موجود شبیہ ء گوھر شاہی کو دیکھ کر تین بار اللہ ھو ،اللہ ھو ،اللہ ھو کا اقرار کریں ، چند ہی دنوں میں آپکی دل کی دھڑکنیں اسم اللہ میں تبدیل ہو جائیں گی۔
ہمارے بینرز میں موجودحجر اسود کی تصویر کی بابت بھی لوگوں نے دریافت کیا تو ان لوگوں کو بھی حجر اسود میں موجود سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی شبیہ مبارک کی عظمت بتائی گئی کہ حجر اسود میں موجود ایک تصویرگوھر شاہی آدم ؑ سے لیکر آج تک انسانوں کی شفاعت کررہی ہے ۔ جس شخص نے بھی عقیدت و محبت سے زندگی میں ایک باربھی حجر اسود کو بوسہ دے دیا ، یہ تصویر اُسکے زندگی بھر کے گناہ ختم کر دیتی ہے اور حجر اسود روز محشر اُسکے اس فعل کی گواہی دے گاجس سے اسکی شفاعت ہو جائے گئی۔ یہ سن کر بہت سے لوگوں نے لیفلٹ میں موجود حجر اسود کی تصویر مبارک کو بوسے دئیے۔ لوگ بڑی تعداد میں سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی تصویرِ مبارک اپنے ساتھ لے کر گئے تاکہ ان تصاویر مبارک سے جو فوائد ہو رہے ہیں اس سے مستفیض ہو سکیں ۔
نمائندہ مہدی عزت ماب سیدی یونس الگوھر کی ہدایت پر امام مہدی کی یاد وہاں دیا بھی روشن کیا گیا۔درگاہ پر آئے ہوئے زائرین میں سے کافی لوگوں نے سیدنا گوھر شاہی کی تصویر مبارک سے اللہ ھو کااذن ذکر قلب حاصل کیااور کئی لوگوں کو ذکر قلب وہیں محسوس بھی ہوا۔مزید سوالات کے تسلی بخش جوابات کے لئے ہمارے الرٰا ٹی وی یو ٹیوب کی آن لائن نشریات کا لنک فراہم کیا گیا ۔
2017-01-July-LEAFLETING-Mission Propagation on Urs of Khwaja Usman Harooni

متعلقہ پوسٹس