کیٹیگری: خبریں

کینیڈا کے وفاقی دارالحکومت اٹووا میں ۱۴ سے ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۶ سالانہ باڈی مائنڈ اور سول ایکسپو منعقد ہوا ۔ جس میں ایم اف آئی کینیڈا کی ٹیم نے شرکت کی ۔ ایم اف آئی کینیڈا کی ٹیم نے اپنے بوتھ نمبر ۲۰۷ پر اپنا اسٹال لگایا جس میں امام مہدی سرکار گوھر شاہی اور حضرت عیٰسؑی کی تصاویر والے بینرز جن پر چاند، سورج اور حجر اسود کی نشانیاں بھی نمایاں تھیں آویزاں کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ سرکار سیدنا امام مہدی گوھر شاہی کی مشہورکتاب مقدس ’’دین الہی‘‘ اور سرکار کی تعلیمات پر مشتمل لیفلٹ بھی رکھے گئے تھے۔ اس ایکسپو میں تقریبا تین ہزار لوگوں نے شرکت کی۔
بہت سے لوگ جن کا تعلق مختف مذہبی ، روحانی اور نسلی گروہوں سے تھا ہمارے بوتھ پر آئے اور چاند، سورج اور حجر اسودپر امام مہدی سرکار گوھرشاہی اور عیسٰؑی کی نشانیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اور رب کی اِن نشانیوں سے کس طرح انسانیت کو روحانی اور جسمانی فوائد حاصل ہو رہے ہیں اس کے بارے میں بتا یا گیا۔ جتنے بھی لوگ ہمارے بوتھ پر آئے ان کو ِبلا معاوضہ کتاب مقدس دین الہی دی گئی۔
بہت سے لوگوں نے سرکار امام مہدی گوھر شاہی کی تعلیم سے متاثر ہو کر اذن ِذکر قلب حاصل کیا۔اس کے علاوہ حاضرین نے روحانی اور جسمانی بیماریوں کے روحانی علاج کےلئے سرکار گوھر شاہی امام مہدی کے نامزد کردہ نمائندوں سے اسپرئچول ہیلنگ (روحانی علاج) کروایا۔
اس ایکسپو کی کوریج کئی میڈیا کے لوگوں نے کی ان میں سے کچھ لوگ ہمارے بوتھ پر بھی آئے ۔ میڈیا کے لوگوں نے چاند سورج اور حجر اسود میں ظاہر کردہ رب کی نشانیوں کے بارے میں سوالات کئے اورسرکار گوھر شاہی امام مہدی کی تعلیمات کے بارے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ بوتھ پر موجود ہمارے ممبران نے ان کے سوالات کے جوابات سرکار کی تعلیم کی روشنی میں دیئے کئے اورلیٹریچر دیا گیا۔

2016-October-21-EXPO-BSSE-Ottawa, Ontario

متعلقہ پوسٹس