کیٹیگری: خبریں

مہدی فاؤنڈیشن انڈیا ( دہلی سینٹر) سے ایک ٹیم کا مہر ولی نیو دہلی میں واقع درگاہ حضرت شیخ محقق عبدالحق محد ث دہلوی کے عرس مبارک کے موقع پر چار مہدی کے لئے جانا ہوا ۔ مغلیہ دور میں متحدہندوستان کے مایہ ناز عالم دین اور محدث تھے۔ہندوستان میں علم حدیث کی ترویج و اشاعت میں آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ آپ نے سلسلہ نقشبندیہ میں خواجہ با قی باللہ سے بھی بیعت کی اور شیخ عبدالقادر جیلانی کے روحانی اشارے سے کی تھی۔ 50 سال تک دہلی میں مصروف تدریس و تالیف رہے۔

یہاں ہماری ٹیم نے سیدنا امام مہدی گوہر شاہی کی چاند،سورج،حجراسود میں موجود نشانیوں والا بینر آویزاں کیا ۔زیارت پر آنے والے عقیدت مندوں کو امام مہدی کی آمد کے بارے میں بتایا گیااور چاند ،سورج، حجراسوداور دیگر مقدس مقامات پر ظاہر ہونے والی نشانیوں کے بارے میں بتایا گیا۔زیارت کےلئے آئے ہوئے لوگوں کو چاند والی تصویر مبارک سے ہونے والے فوائد کے بارے میں بتایا گیا اور سیدنا امام مہدی گوہرشاہی کی تصویر مبارک سے اذن ذکر قلب حاصل کرنے کا طریقہ اور لا علاج بیماریوں کے علاج کا طریقہ کار بتایا گیا۔ذائرین کو چاند ،سورج اورحجراسود میں امام مہدی گوہر شاہی کی شبیہہ واضح طور پر نظر آئی اور انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ذائرین کو حجراسود میں سرکار امام مہدی گوہر شاہی کی ظاہر ہونے والی شبیہہ کی عظمت بتائی گئی کہ جس نے بھی عقیدت اور محبت سے زندگی میں ایک بار بھی حجراسود کو بوسہ دیا تو یہ تصویر مبارک اس کے زندگی بھر کے گناہوں کو ختم دیتی ہےاور حجراسود میں یہ شبیہہ مبارک روز محشر میں اسکی شفاعت کرے گی۔لوگوں نے یہ سن کر فورا سیدنا امام مہدی گوہر شاہی کی شبیہہ مبارک کو عقیدت و محبت سے بوسہ دیا۔اور بہت سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اللہ کی محبت کا پیغام دے رہے ہیں اور انہوں نے ہم سے لیفلٹ مانگے کہ ہم اپنے جاننےوالےاور رشتہ داروں کو بھی بتائیں گے۔
Parchar-e-Mehdi at Mohadis Dehelvi Dargah

متعلقہ پوسٹس