- 2,265وئیوز
- لائیک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- فیس بک میسینجر
- پنٹرسٹ
- ٹمبلر
- واٹس ایپ
- پرنٹ
- ای میل
لطیفہ قلب کے جاری ہونے کے بعد اگر باقی لطائف کے مقامات کی طرف بھی دھڑکن محسوس ہونا شروع ہو جائے تو اسکے لئے لطائف کی محفل کرنا ہو گی ۔ لطائف کی محفل میں ہر لطیفے کا ذکر اور تصور مختلف ہوتا ہے ۔ مندرجہ بالا تصویر کی مدد سے آپ باآسانی اس کو سمجھ سکتے ہیں کہ کس لطیفے پر کونسے اسم کا تصور ہو گا۔یاد رہے ہ جو حلقہ ذکر کی محفل ہوتی ہے وہ شریعت کے ذمرے میں آتی ہے جبکہ لطائف کی محفل کا تعلق طریقت سےہےاس لئے ضروری ہے کہ اس میں جو لطائف کے اوپر تصور کیاجائے وہ مندرجہ بالا نقشے کے مطابق ہواور ہر ذکر کی تسبیح 101 مرتبہ پوری کرنا ضروری ہے۔
ذکر خفی میں مقام قلب سے لے کر مقام روح تک “ھو” کا تصور کیا جاتا ہے اور مقام اناسے “ھو” کا تصور کر کے اس کا اختتام لطیفہ نفس کے مقام پر کیا جاتا ہے ۔ایسا اس لئے کیا جاتا ہے کہ ھو کے کنڈے میں تمام لطائف کو ایک لڑی کی طرح پرو دیا جاتا ہے ۔