- 1,355وئیوز
- لائیک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- فیس بک میسینجر
- پنٹرسٹ
- ٹمبلر
- واٹس ایپ
- پرنٹ
- ای میل
جادو کے حوالے سے عامتہ الناس میں غلط نظریہ:
یہ جو جادوخاص طور پر کالا جادوہے اِس کا شوروغل زیادہ ہوتا ہے ۔ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد وہم کا شکار ہے ۔ اُن کے کاروبار میں پریشانی آجائے یا گھر میں لڑائی جھگڑا ہوجائے تو عورتوں کے منہ سے نکلتا ہے کسی نے جادو کرادیاہے ۔ آپ نے صحیح تدبیر نہیں کی ، آپ نے ایک دوسرے کا حق مارا ہے، گھر میں لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں جو آپ کی اپنی غلطیاں ہیں اُن کو سامنے نہیں رکھتے کہ یہ ہم نے غلطیاں کی ہیں تو اُن کی وجہ سے ہوا ہے بلکہ جادو کی طرف جاتے ہیں کہ کسی نے جادو کرادیا ہے۔ جادو ہوتا ہے ، عرب ممالک میں بہت زیادہ جادو ہوتا ہے جیسے سلطنت آف عمان ہے سعودی عرب ہے مصر ہے یہاں جادو بہت عام ہے لیکن یہ جو کالا جادو ہوتا ہے یہ کالا جادو سیکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔پاکستان میں ہزاروں لاکھوں اولیاء کرام موجود ہیں جن کو روحانیت کی الف ب بھی نہیں آتی ہےاوروہ ولی بنےہوئے ہیں کیونکہ عوام بیوقوف ہے ۔ جس کو چاہے چونا لگا دینگے کیونکہ مذہب کا معاملہ بہت ہی نازک معاملہ ہوتا ہے مذہب کے نام پہ آدمی بیوقوف بن جاتا ہے ۔ اسی طرح مذہب سے زیادہ نزاکت والی چیز آپ کی اپنی شخصیت ہے آپ کو کوئی پریشانی لاحق ہو ، کارو بار مندا جارہا ہو یا گھر میں یا خاندان میں ناچاقیاں ہوں اور پھر کوئی کہہ دے کہ کسی نے جادو کرایا ہے ، تو آپ اپنی غلطیوں کا سارا ملبہ اُس پہ ڈال دینگے اور پھر کہہ دینگے کہ یہ تو شارٹ کٹ مل گیا ہے کوئی ڈھونڈو جو یہ جادو اُتارے۔
پھر لوگ اس بات کو بھی استعمال کرتے ہیں کہ جادو تو برحق ہے کیونکہ حضور پاکﷺ پر بھی جادو کا اثر ہوا تھا۔ حضور ﷺ کے اوپر اثر صرف اس لئے ہوا تھا کہ آپ نے بطورِ نبی اس مرحلے سے گزر کر مسلمانوں کو سبق دیناتھا کہ تم پر اگر جادو ہوجائے تو تمہیں کیا کرنا چاہئے ورنہ جو کلامِ الٰہی وحی کے طور پر نبی کریمﷺ کے سینے میں نور کی صورت میں موجود تھا تو کوئی عمل یا جادو ایسا ہے جو اللہ کے کلام سے بڑا ہو؟ حضوؐر پر جادو کا کوئی اثر ہونہیں سکتا۔ جو ہوا وہ مثالی تھا تاکہ آپ کو اِس بات کا یقین ہوجائے کہ آپ پر جادو ہوسکتا ہے ورنہ آپ یہ سمجھتے کہ حضوؐرپر نہیں ہوا تو ہمارے اوپر کیسے ہوسکتا ہے ۔ جب حضورؐ پر جادو کرا دیا تھا تو پھر اُس وقت پھر اللہ تعالیٰ نے سورۃ والناس نازل کی تھی سورۃ والناس نازل ہوئی تو پھر آپ نے پڑھی جادو ختم ہوگیا۔ تو آپ بھی سورۃ والناس کا وِرد کریں کسی تعویذ گنڈے والے کے پاس کیوں جارہے ہیں؟ لیکن آپ کیا کرسکتے ہیں آپ نے تو پورا قرآن پڑھ لیا اُس کا اثر نہیں ہوا تو سورۃ والناس کا کیا ہوگا۔
قرآن مجید کا اثر اگر آپ نے دیکھنا ہے تو پہلے اپنے قلب کو ذاکر بنائیں اُس میں نور آئےجب دل میں نور آجائے گا پھر قرآن کی جو بھی آیت پڑھیں گے اُس کا اثر نظر آئے گا آپ کو ۔تو جادو کا جو بہترین علاج ہے وہ قرآن مجید میں ہے سورۃ والناس میں ہے ۔ جب آپ کے دل میں نور آجائے گا تین دفعہ سورۃ والناس پڑھ کے پھونک ماریں جادو ختم ہوجائے گاکیونکہ میرا ایمان ہے اور آپ کا بھی ہونا چاہئے کہ جو طاقت اللہ تعالیٰ کے کلام میں ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں ہوسکتی ۔ جادو کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہواللہ کے کلام سے تو بڑا نہیں ہے ۔
جادو ہوتا ہے ابھی بھی لوگ کراتے ہیں لیکن یہ کالا جادو سیکھنے کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اتنا آسان نہیں ہے۔ جس طرح جعلی ولی بنے ہوئے ہیں پاکستان میں اسی طرح جعلی جادو کرانے والے بھی ہیں۔ چلو جی دس ہزار روپے دے دو میں نے کالا جادو کردیا ہے ۔ کچھ بھی نہیں ہوتا۔ کر دیتے ہیں کالا جادو لیکن اُن کو آتا ہی نہیں ہے کالا جادو۔ہم سے تو جتنے بھی اُستاد لوگ ملے ہیں ہم نے تو کہا ہے ٹھیک ہے خوب کرو جادو ، اور لوگوں نے کیا بھی ہے ۔ جب سعودی عرب والوں کو پتہ چلا کہ یہ امام مہدی کی تحریک چلا رہا ہے انہوں نے پکا جادو کیا ۔ یہ میرے ہاتھ پہ نشان ہیں ۔ سترہ نشان ہیں سترہ دفعہ کالا جادو کیا ہے لیکن اُس کا اثر اتنا ہی ہوتا ہے کہ اُس کا نشان پڑ جاتا ہے بس اور کوئی اثر نہیں ہوتا۔آپ کے دل میں جب نور آجائے گا تو آپ کی بھی بچت ہوجائے گی۔ ہم نے تو لوگوں کو کہا ہوا ہے پوری دنیا میں جس کے پاس جتنے موکل ہیں جتنی طاقت ہے جتنا کشف ہے آجاؤ لگا دو میرے اوپر۔ جس کو جتنا کالا جادو سفید جادو نیلا جادو پیلا جادو آتا ہے سب پھونکیں مارو ۔ کوئی جسم کا ایک بال بھی ٹیڑھا میڑھا کرکے دکھاؤ۔ تب پتہ چلے گا ناں۔ بھئی اگر سیدنا گوھر شاہی نے اپنا نمائندہ بنا کے بٹھایا ہے تو طاقت بھی دی ہوگی ۔جن لوگوں کے دل میں نور ہے یقین ہے ایمان ہے اُن لوگوں کے لئے میں یہ بات بتادوں جس کو یہ وسوسہ یا خیال آئے کہ میرے اوپر جادو ہوگیا ہے وہ صرف تین دفعہ را ریاض کہے اور پھر دیکھے جادو کی کیا اوقات ہے۔میکسیکو میں ایک جگہ ہے یوں سمجھ لو وہ کالا جادو کرنے کا مکہ ہے تو یہ جادو کے زمانے بھی چلے گئے اب تو بس باتیں رہ گئی ہیں ۔ زیادہ تر توہم پرستی ہے ۔
خیر اور شر دونوں اللہ کی طرف سے ہے:
خیر اور شر دونوں اللہ کی طرف سے ہیں۔ جادو کے جو اصل عملیات ہیں وہ بھی لوحِ محفوظ میں ہیں وہ بھی اللہ نے لکھے ہیں یہ لوحِ محفوظ سے ہی یہاں زمین پہ آئے تھے ۔ جن لوگوں کی رسائی لوحِ محفوظ تک ہوجاتی ہے اُن کو سارے جادوؤں کا پتہ ہے۔ اس لئے جب کوئی کہتا ہے جادو کرادیا تو وہ ہنستے ہیں کہ جادو کی تمام چیزیں تو یہاں رکھی ہوئی ہیں اس کے پاس یہ تو ہو ہی نہیں سکتی تو اِس نے کیسے جادو کرادیا۔ ۔ وہ جو ہاروت ماروت کو بھیجا تھا زمین پہ انسانی صورت میں، تو انہوں نے کسی کو ایک عمل جادو کا بتا دیا تو پھر اُن کو اللہ نے سزا یہ دی کہ بابل شہر کے کنویں میں اُلٹا لٹکا دیا ۔ دونوں فرشتے ہاروت ماروت ابھی بھی لٹکے ہوئے ہیں ۔تو جو اصل جادو ہے وہ بھی لوحِ محفوظ سے آیا ہے ۔ ہم اُسی کو سمجھتے ہیں ۔ اب اگر کسی کے پاس یہ ہوگا تو اُس کی پہنچ ابلیس تک ہوگی اور ابلیس تک پہنچ ہونا چھوٹی بات نہیں ہے۔ جادوگروں کو اِس وقت کیا پتہ کہ جادو کہاں ہے۔ ابلیس کہاں ہے؟ تھوڑی دیر کے لئے موسیٰ علیہ السلام کے دَور میں واپس چلے جائیں وہ جو سامری جادوگر تھا جادو کے ذریعے وہ بہت سارے سانپ لے آیا ۔ تو اللہ تعالیٰ نے جو موسیٰ علیہ السلام کو چھڑی یا عصا دیا تھا اور کہا اس کو مارو ، جب مارا تو وہ بھی سانپ بن گیا۔ تو وہ عمل بھی تو جادو ہی تھا۔ دنیا میں طاقت تو صرف اللہ کی ہے شر کی بھی اور خیر کی بھی ۔ تو اس کی کاٹ لوحِ محفوظ کے علم میں ہے۔
ہم سوچ رہے ہیں کہ کسی کو جادو کے علاج کا ماہر بنا کے اُس کی ڈیوٹی لگا دیں ۔ باقی ولیوں نے تو حروفِ مقطعات کی لوحِ قرآنی بنائی ہاتھوں سے لکھی کاغذ پہ اورپھر جادو کا علاج کیا۔ لیکن ہم جس کو ڈیوٹی پر بٹھائیں گے لوحِ قرآنی اُس کے سینے پہ لکھیں گے، کاغذ پہ بنا کے نہیں دینگے۔تو جس بندے کو بھی انسانیت کی ہمدردی کے طور پر انسانیت کی خدمت کے طور پر اس ڈیوٹی پر بیٹھنے کا شوق ہوتو وہ مجھے ای میل کرکے اپنا نام بھیج دے تاکہ پھر اُس کی ڈیوٹی لگا دیں ۔ ہمارے پاس تو یہی علاج ہے روحانی جس میں سرکار کی طاقت ہے۔ جس کے اندر حروفِ مقطعات کی طاقت ہے ۔ اب ظاہر ہے حروفِ مقطعات تو سیدنا گوھر شاہی کی ملکیت ہیں تو آپ کی طاقت ہوگی ۔
انسان میں نور ہونا چاہئے انسان میں اگر نور ہوگا تو پھر وہ ہر قسم کی بلا سے محفوظ ۔ اگر اُس کے سینے میں نور ہے تو شیطان کی بلا سے بھی محفوظ ہے اللہ کی بلا سے بھی محفوظ ہے ۔ یہ جو دنیا ہے اس میں اللہ کی رحمت بھی گھومتی رہتی ہے اور اللہ کا عذاب بھی ۔ کچھ بندے ایسے ہیں کچھ نہیں کیا اُنہوں نے ، اللہ کا عذاب گھوم رہا ہے دنیا میں اُس کی زد میں آگئے ، مارے گئے۔ کاروبار خراب ہوگیا، طلاقیں ہوگئیں ، چیک کرنے والے چیک کرتے ہیں کہ کیا شیطانی ہوئی اُن کو سراغ تک نہیں ملتا کہ اس بندے کے ساتھ بُرا کیوں ہورہا ہے لیکن اگر کوئی واصلین میں سے ہو تو وہ چیک کرے گا کہ یہ تو اللہ کا جو عذاب زمین پہ گھومتا ہے اُس کی زد میں آیا ہے اس کا کچھ نہیں کیا جاسکتا اُس سے حفاظت صرف اُن لوگوں کو ہے جن کے سینے میں نور ہے جس کے سینے میں نور ہوگا جس کے دل میں اللہ کا ذکر ہوگا وہ گھر اور وہ دل محفوظ رہے گا اُس عذاب سے ۔ اسی طرح اللہ کی رحمت بھی گھومتی پھرتی ہے اللہ کی رحمت سے مستفیض بھی وہی ہوتے ہیں جن کے سینوں میں نور ہوتا ہے جن کے دلوں میں نور نہیں ہوتا وہ رحمت اُن کو دیکھتی بھی نہیں ہے واپس چلی جاتی ہے۔
مندرجہ بالا متن نمائندہ گوھر شاہی عزت مآب سیدی یونس الگوھر سے 29 اگست 2018 کو یو ٹیوب لائیو سیشن میں کئے گئے سوال کے جواب سے ماخوذ کیا گیا ہے ۔