- 382وئیوز
- لائیک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- فیس بک میسینجر
- پنٹرسٹ
- ٹمبلر
- واٹس ایپ
- پرنٹ
- ای میل
فرمان گوہر شاہی ہے کہ ہر معراج کا تعلق 15 رمضان سے ہے۔ یہ دن یوم تقرری مہدیت ہے۔ باطنی نشانی یہ ہے کہ بعد از محبوب کبریا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذاتی طفل نوری اور ذاتی جثّہ توفیق الہی کا ایک جسم اطہر میں یکجا ہونا صرف امام مہدی علیہ السلام کے لئے ثابت ہے۔اور سیدنا گوہر شاہی کے وجود مبارک میں ذاتی طفل نوری اور ذاتی جثّہ توفیق الہی موجود ہے۔ چاند پر تصویر گوہر شاہی کا نمایاں ہونا آپ کے مرتبہ مہدی کی دلیل ہے۔ امام جعفر صادق ؓسے روایت ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کا چہرہ چاند پر چمکے گا۔ سورج کی سطح پر تصویرِ گوہر شاہی نمایاں ہے ایک حدیث میں آیا کہ اُس وقت تک امام مہدی کا ظہور نہیں ہوگا جب تک سورج پر نشانی ظاہر نہ ہو۔ قحط الرجال کا دور ہونا جس میں روشن ضمیری مفقود ہوجائے گی اور دور دور تک کوئی چراغ یعنی قلب اسم ذات اللہ سے روشن ہوگا۔ سیدنا امام مہدی گوہر شاہی نے روشن ضمیری کو پھر سے حیات جاوداں بخشی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں قلوب کو قندیل اسم ذات اللہ بنا دیا۔ آج سے کم و بیش ۱100سال قبل علامہ اقبال نے فرمایا تھا کہ
تین سو سال سے ہیں ہند کے میخانے بند
اب مناسب ہے تیرا فیض ہو عام اے ساقی
گذشتہ 400 سالوں میں کوئی کامل ذات ولی اللہ مبعوث نہیں ہوا۔ دنیا علوم باطن سے نابلد ہو چکی تھی۔ سیدنا گوہر شاہی نے نہایت عادی قسم کے گناہگاروں کو بھی اپنی نظر کیمیاء سے ذاکر قلبی بنا دیا۔ ہزاروں انسانوں کو اللہ کی محبت عطا فرمائی، اور ہزاروں کو دربار رسالت تک پہنچا دیا۔ فرقہ واریت کی عملی طور پر حوصلہ شکنی فرمائی۔ انسانیت کو مذاہب کی حدوں سے نکال کر عشق الہی کی جانب گامزن فرمایا۔ ہر مذہب کے پیروکار کو باطنی علم اور فیض و عرفان عطا فرمایا۔ قلوب کی اصلاح اور تزکیہ نفس کا اہتمام فرمایا۔ بد نصیبوں کو بھی نصیب دلایا۔ غیر مستحقین کو بھی خاص نوازشات سے نوازا۔ کل انسانیت کی رہنمائی فرمارہے ہیں۔ نہ کوئی بیعت کا بندھن نہ نذرانے کی طلب۔ فی سبیل اللہ ہرکس وناکس کو بارگاہ الہی میں مقبول و منظور فرمایا۔ چاند والی تصویر گوہر شاہی کی وساطت سے ہزاروں لوگوں کو ذکر قلبی کا اذن عطا ہوا۔ تعلیمات فقر جو کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے باعث صد افتخار ہیں کے ذریعے مسلم کو فرقہ واریت سے نکال کر امتی کا درجہ عنایت فرمایا۔ یہ فقد سیدنا گوہر شاہی کی نظر کرم کی بدولت ہے کہ آج ہم جیسے سیاہ کار بھی راہ راست پر ہیں ۔ آپ نے تصوف کو زندہ فرمایا اور پھر تصوف کے ذریعے انسانوں کے دلوں زندہ فرمایا ۔
رب کریم کا صد شکر بجا لاتے ہیں کہ ہمیں نسبت گوہر شاہی اور غلامی ِگوہر شاہی عطا ہوئی۔ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اُس کی نعمت کا چرچا کرو۔ جشن شاہی منانا اللہ کی نعمت یعنی گوہر شاہی امام مہدی کا چرچا کرنا ہے۔آؤ اس سال بھی اسم گوہر سے دلوں کے زنگ کو دھو ڈالیں اور خوب جوش و خروش سے جشن شاہی کا اہتمام کریں۔
از یونس الگوہر