کیٹیگری: مضامین

جشنِ ریاض 25 نومبر کو منایا جاتا ہےاور 25 نومبر ایسا مُبارک دن ہے کہ اُس دن ایک ایسا وجودِ مُبارک آنکھوں کے سامنے ظاہر ہوا جس کو دنیا نے سمجھا ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔حالانکہ وہ پیدائش نہیں تھی۔ آپ کی والدہ محترمہ جو سیدنا گوھر شاہی کی والدہ محترمہ کہلاتی ہیں ان سے جب اس بابت دریافت کیا گیا کہ سرکار سیدنا گوھر شاہی کے بابت کوئی خاص بات بتائیں جب آپ کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ مجھے ریاض نے قسم دی ہوئی ہے کہ اس راز سے میں پردہ نہیں اُٹھا سکتی ۔ تو پھر سرکار سیدنا گوھر شاہی سے اس بابت اجازت طلب کی کہ آپ اجازت دے دیں اس بارے میں کچھ دریافت کرنا چاہ رہے ہیں ۔ تو سرکار سیدنا گوھر شاہی نے فرمایا کہ اِن کو تھوڑا بہت بتا دو۔اور پھر انہوں نے جو کچھ بتایااس سے پتہ چلا کہ یہ بچہ دنیا کے اور نارمل بچوں کی طرح نہیں ہوا۔والدہ محترمہ بتاتی ہیں کہ صبح صادق کا وقت تھا کہ مجھے حضور ﷺ کا خواب میں دیدار ہوا اور انہوں نے مبارک بار دی اور پھر یہ بات بتا کر وہ رونے لگیں۔اور پھر روتے ہوئے بار بار یہی کہہ رہی تھیں کہ مجھے ریاض نے قسم دی ہوئی ہے اس لیے وہ الفاظ تو نہیں کہوں گی جو حضور نے مجھے کہے لیکن میں اتنا بتا دوں کہ اس کے بعد میں اُسی گہری نیند میں ہی تھی کہ بچے نے پاؤں باہر پسلی پرمارے،تو اس پسلی پر مارنے کی وجہ سے میری آنکھ کھلی۔دیکھا تو یہ پہلو میں لیٹے ہوئے ہیں۔
تو والدہ محترمہ نے بتایا جو انسانی پیدائش کے وقت معاملات ہوتے ہیں کوئی ایسی بات نہیں تھی۔ پورا گھر،پوراصحن خوشبوؤں سے معطر تھا اور بچہ پہلو میں موجود تھا۔اور دنیا والوں کے حساب سے وہی سمجھا گیا کہ بچہ پیدا ہو گیا ہے ۔لیکن والدہ محترمہ نے روتے ہوئے بتایا کہ یہ بچہ پیدا نہیں ہوا ، میرے ساتھ وہی روحانی واردات چل رہی ہے حضور ﷺ خواب میں آئے ہوئے ہیں اور وہ قسم دے رہے ہیں کہ اس کا کتنا خیال رکھنا ہے ، اسکا کتنا احترام رکھنا ہے ،یہ ایک بہت بڑا تحفہ تمہیں دے رہے ہیں۔اسطرح کی باتیں ہیں جو والدہ محترمہ نے کھولی نہیں،وہ نہیں بتا سکتی کہ یہ کون ہے۔اس طرح سرکارسیدنا گوھر شاہی کی آمد کا دن 25 نومبر قرار پایاہے۔
25 نومبر کو سرکار سیدنا گوھر شاہی کے جتنے بھی معتقدین ہیں اِس دن کا ایک جشن مناتے ہیں جس کو ہم ’’جشنِ ریاض‘‘ کہتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس