کیٹیگری: مضامین

دعائے سیفی امام مہدی کی ملکیت ہے اور باطن میں امام مہدی سیدنا گوھر شاہی کی تلوار ہے۔اس تلوار کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی سیدنا گوھر شاہی سے وابستہ ہے، اللہ کے راستے یا راہ سلوک میں اللہ کی محبت و عشق کو پانے کیلئے چل رہا ہے تو سرکار سیدنا گوھر شاہی کے ہر ماننے والےکو راہِ سلوک میں سیدنا گوھر شاہی کی حفاظت حاصل ہے کہ شیطان اُس کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ہر موقع پر سرکار گوھر شاہی اسے بچائیں گے اوراُس وقت تک اُس کا ساتھ دیں گے جب تک اُس کے اندر رحمان جاگ نہیں جاتا۔
جو بھی اس راہِ سلوک میں چل رہے ہیں اور مشکلات کا سامنا ہے اوریہ لگتا ہے کہ جادو کر دیا گیا ہے تو وہ دعائے سیفی پڑھنا شروع کر دیں کیونکہ دعائے سیفی کے موئکلات آپ کی حفاظت کریں گے ۔

مندرجہ بالا اذن نمائندہ گوھر شاہی عزت مآب سیدی یونس الگوھر کی جانب سے سالکین کیلئے ایک تحفہ ہے کہ اگر راہ سلوک میں انہیں کسی قسم کی پریشانی درپیش ہے تو اس کی تلاوت کریں تاکہ دعائے سیفی کے موئکلات اُن کی حفاظت کریں۔مندرجہ ذیل لنک کی مدد سے حافظ ندیم صدیقی کی آواز سے آواز ملا کر بھی آپ اس دعائے مبارک کو پڑھ سکتے ہیں
مندرجہ ذیل بٹن پر کلک کرکے پڑھا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ پوسٹس