کیٹیگری: خبریں

مہدی فاؤنڈیشن کی جانب سے انتباہ:

مہدی فاؤنڈیشن اور اس کی ذیلی تنظیم مسائح فاؤنڈیشن اور کالکی اوتاار فاؤنڈیشن کا کسی بھی قسم کے ڈیجٹل کوائن (الیکڑانک کرنسی) یا کرپٹو کرنسی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مہدی فاؤنڈیشن اور اس کی ذیلی تنظیم غیر منافع بخش ہیں اور انسانیت کے روحانی فلاح و بہبود اور ارواح کی بیداری کے لئے کوشاں ہیں ، یاد رہے کہ ہم غیر منافع بخش تنظیم ہیں اور کسی سے فنڈ نہیں لیتے ہیں بلکہ اس کے رضا کار ہی اس کو چلاتے ہیں اور بضرورت مالی امداد بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری انسانیت کے لئے تمام خدمات بلا معاوضہ ہے۔ ہمارا کسی بھی وجہ سے اپنے نام کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ کرپٹو کرنسی کی مقبولیت کی وجہ سے مہدی فاؤنڈیشن کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا تھا جس کی مہدی فاؤنڈیشن شدید مذمت کرتی ہے اور اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے تاکہ لوگ مستقبل میں لوگوں پر واضح ہو جائے کہ ہمارا کسی بھی کرپٹو کرنسی سے کوئی تعلق نہیں ہیں کیونکہ ہم روحانی تنظیم ہیں ۔

مہدی فاؤنڈیشن کی جانب سے واہ شگاف الفاظ میں یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ نہ تو ماضی میں مہدی فاؤنڈیشن کا کسی کرپٹو کرنسی یا کوائن سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی مستقبل میں کوئی ارادہ ہےاور نہ ہی سیدنا گوھر شاہی کا نام کسی بھی کرپٹو کرنسی سے منسوب ہے ۔اگر کوئی کرپٹو کرنسی کے حوالے سے آپ سے رابطہ کرتا ہے اور(G.S Coin) کو مہدی فاؤنڈیشن یا سیدنا گوھر شاہی کے نام سے منسوب کرتاہے تو براہ کرم احتیاط سے کام لیں اور اگر کوئی ایساکر رہا ہے تو اپنی ذاتی مالی فوائد کے لئے ایسا کر رہا ہے ، مہدی فاؤنڈیشن کا کسی بھی کرپٹو کرنسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مندرجہ بالا کرپٹو کرنسی میں اگر آپ سرمایہ کاری کرتےہیں تو اس سے مہدی فاؤنڈیشن یا اس کی ذیلی کسی بھی تنظیم کو کسی بھی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی ہماری حمایت شامل ہےاگر پھر بھی آپ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو یہ صرف آپ کی اپنی ثواب دید پر ہو گااور کسی بھی قسم کے منافع یا نقصان کے ذمے دار بھی آپ خود ہوں گے ، مہدی فاؤنڈیشن یا ہماری ذیلی تنظیم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

متعلقہ پوسٹس