- 808وئیوز
- لائیک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- فیس بک میسینجر
- پنٹرسٹ
- ٹمبلر
- واٹس ایپ
- پرنٹ
- ای میل
مالک الملک رب الارباب رٰریاض گوھر شاہی
تعلیماتِ سرکار گوھر شاہی امام مہدی ؑ اور موجودہ انجمن سرفروشانِ اسلام
اس لیٹر کے لکھنے کا مقصد کسی کی ہمدردی حاصل کرنا ہر گز نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو صفائی دینے کی حاجت ہے ۔
میرا مالک گوھر ہے اور وہ میرے ساتھ ہے اور مجھے اس نسبت پر ناز ہے ۔
سرکار امام مہدی گوھر شاہی کی تعلیمات خالص محبت پر مبنی ہے ۔ سرکار کے فرمودات کی روشنی میں کتاب مقدس دین الہی اور چاند ، سورج اور حجر اسود پر سرکار گوھر شاہی امام مہدیؑ کی جو نشانیاں ظاہر ہوئی ہیں اُن کا پرچار کرنا ہی تمام ذاکرین پر فرض ہے ۔ کتاب مقدس دین الہی کی ترویج و اشاعت ہر پیروکار امام مہدی گوھر شاہی کا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ سرکار نے کسوٹی ہر ذاکر کو عطا فرمائی ہے کہ اگر جس کسی کے قلب میں نور داخل ہو جائے وہ سب کو ایک کرتا ہے اور جس کے قلب میں شیطان ہو گا وہ سب کو تقسیم کر دے گا۔
انجمن سرفروشان اسلام کے مرکزی آفس المرکز کوٹری میں حاجی مدثر اور سپریم کونسل کا سابقہ کونسل کا چیرمین حماد ساتھیوں سمیت سعید صدیقی شہید کی زوجہ کے بھائی صابر عرف اپی پر شدید تشدد ۔
آج تک میر ی خاموشی کی وجہ صرف یہ تھی کہ جو بھی مظالم بابر ، طلعت، حماد، مدثر نے کئے وہ مجھ پر کئے گئے جو بھی جھوٹے الزامات لگائے گئے وہ مجھ پر اور میرے خاوند شہزاد گوھر پر لگائے گئے مگر اب بات حد سے آگے بڑھ چکی ہے ۔ معصوم ذاکرین پر جھوٹے الزامات اور بہتان لگا کر تشدد کا نشانہ بنانا ان کیلئے معمول کی بات بن چکی ہے ۔ جو بھی ذاکر کتاب ِ مقدس دین الہی ، چاند ، سورج اور حجر اسود کے متعلق بات کرے اُس پر گستاخ رسول ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر اُس پر تشدد کرنا اِن کیلئے عام بات بن چکی ہے ۔
فرمان سرکار گوھر شاہی امام مہدی ؑ : ان نشانیوں اور اس کتاب دین الہی کو دنیا کے چپے چپے پر پہنچانا تمھاری زندگی کا اولین مقصد ہے جس سے جو بن پڑتا ہے وہ کرے ۔ پیسے والا پیسہ لگائے ، جان والا جان لگائےاور جو وقت دے سکتے ہیں وہ وقت دیں۔ یہی وقت ہے کچھ کر گزرنے کا ۔
موجودہ انجمن سرفروشان اسلام کے جب سے یہ لوگ کرتا دھرتا بنے ہیں تب سے نہ تو معصوم ذاکرین کے ایمان محفوظ رہے، نہ مال ، نہ عزتیں ۔
کوئی بھی ان کے اگر کسی بھی فعل پر اعتراض اُٹھائے تو یہ یا تو اپنے غنڈوں سے ( عادل، امین گل، کاشف اور بہت سے شامل ہیں ) اُس پر جان لیوا حملہ کروا دیتے ہیں یا پھر اُس کو دھمکیاں دلواتے ہیں ۔ ایسے بہت سے معصوم ذاکرین اور ذاکرات نے مجھ سے رابطہ کیا اور میں نے اُن کو صبر کی تلقین کری ۔ میں اگر اُن سب کے نام یہاں پر تحریر کرتی ہوں تو یہ لوگ اُن پر بھی جان لیوا حملہ کروائیں گے لہذا اُن کی حفاظت کی وجہ سے نام تحریر نہیں کر رہی ۔
گزشتہ شب انجمن سرفروشان اسلام کے مرکزی پروگرام جشن سالگرہ میں سپریم کونسل کا سابقہ چیرمین حماد اور حاجی مدثر نے مکمل سازش کےساتھ اپنے دیگر ساتھیوں جن میں امین گل ، نعمان ملتانی اور لاہور کینٹ کا کاشف شامل ہیں نے جناب سعید صدیقی شہید کی زوجہ کے بھائی صابر عرف اپی کو پروگرام سے اُٹھاکر مرکزی آفس میں لے گئے اور صابر عرف اپی کو اس بات پر شدید تشدد کیا کہ اُس کا دامادشہزاد گوھراور بیٹی فرح ناز گوھر سے رابطے میں ہے ۔ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ سب حماد اور مدثر کی موجودگی میں ہوا ہے ۔
اب یہ لوگ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں کہ جن کی بناء پر ذاکرین کےذہنوں میں مندرجہ ذیل سوالات جنم لے رہے ہیں ۔
۱۔ موجود انجمن سرفروشان اسلام میں جن معصوم ذاکرین پر بلا جواز تشدد کیا گیا اور جو لوگ اپنی جان کی بازی سے ہاتھ دھو بیٹھے آیا اُن سب کے پیچھے ان فسادیوں کا ہاتھ تو نہیں ؟
۲۔ کیا موجودہ انجمن سرفروشان اسلام میں روحانیت نام کی کوئی چیز ہے ؟ کیونکہ جھوٹ ، بہتان اور شر اِن کے بہترین ہتھیار ہیں ۔
۳۔ کیا انجمن سرفروشان اسلام اب صرف یہ منشور رہ گیا ہے کہ معصوم ذاکرین کے گھروں اور جائیدادوں پرزبردستی قبضہ کر کے اُن کو دربدر کرو؟
۴۔ کیا یہ انجمن سرفروشان اسلام وراثت پر عمل پیرا ہے یا روحانیت پر عمل پیرا ہے ؟
۵۔ کیا وجہ ہے کہ گزشتہ شب حماد نے سپریم کونسل کی چیرمین شپ کی ذمہ داری طلعت محمود کے حوالے کر دی یا اُس سے لے لی گئی ؟
۶۔ کیا موجودہ اور سابقہ مافیالیڈر شپ جنھوں نے میرے (فرح ناز گوھر) گھر اور وہ زمینیں جو سرکار گوھر شاہی امام مہدی نے تحفے کے طور پر مجھے دیں اُن پر قبضہ کر لیا گیا ۔ ایسی لیڈرشپ تنظیمی فنڈز کو مشن کے کاموں میں استعمال کریں گے ؟
۷۔ کیا انجمن سرفروشان اسلام میں موجودہ عہدےداران ان سب معاملات سے واقفیت رکھتے ہوئے بھی اِن شر پسند ، بہتان خور، فسادی قبضہ مافیا لیڈر شپ کے ساتھ کھڑے ہیں ، آیا وہ اِن کے جرم میں برابر کے شریک نہیں ؟
۸۔ جن علماء شر نے سرکار امام مہدی گوھر شاہی پر جھوٹے مقدمات بنائے اور مساجد میں مخالفت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ، آج اُن کو ہی اپنے پروگرامز میں بلا کر عزت دیتے ہیں ، اُن کیلئے دعائیں کرتے ہیں ، جیسے شاہ تراب الحق مولوی نے سرکار امام مہدی گوھر شاہی کی شان میں شدید گستاخیاں کریں اور جب وہ مر گیا تو اِ ن لوگوں نے اُس کی مغفرت کی دعا مانگی ۔
اب یہ بہتان لگا رہے ہیں کہ میرے خاوند شہزاد گوھر صابر عرف اپی کے ساتھ ملکر طلعت محمود کو وصی قریشی کے قتل میں ملوث کروانا چاہ رہا تھا ۔ جس کی بنیاد بنا کر انہوں نے صابر عرف اپی پر شدید تشدد کیا ۔ اور یہ ذاکرین کو گمراہ کر رہے ہیں کہ ہمارے پاس شہزاد اور صابر کی طلعت محمود کے خلاف سازش کی ریکارڈنگ موجود ہے ۔ اگر یہ سچے ہیں تو وہ ریکارڈنگ منظر عام پر لے آئیں جس میں یہ ثابت ہوتا ہو کہ میرا خاوند شہزاد گوھر طلعت کو وصی قریشی کے قتل کی سازش میں ملوث کرنا چاہ رہا تھا کیونکہ ماضی میں بھی مجھ پر اور میرے خاوند پر جھوٹے بہتان لگاتے رہے ہیں ۔ اسطرح کی باتیں کر کے یہ خود اپنے لئے مسئلے پیدا کر رہے ہیں ۔
اب میری غیر موجودگی میں یہ جھوٹے الزامات لگاتے ہیں کہ میں نے شہزاد کے دباؤ میں آکر سرکار گوھر شاہی کو امام مہدی مانا ہے اور مہدی فاؤنڈیشن میں آنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ میرا ذاتی ایمان اور مشاہدہ ہے کہ سرکار گوھر شاہی امام مہدی ہیں ۔ مہدی فاؤنڈیشن سرکار گوھر شاہی امام مہدی کی ذات اور تعلیمات کا پوری دنیا میں پرچار کر رہی ہے ۔ سرکار گوھر شاہی امام مہدی نے ذاکرین کو نصیحت فرمائی ہے کہ ان نشانیوں اور اس کتاب دین الہی کو دنیا کے چپے چپے پر پہنچانا تمھاری زندگی کا اولین مقصد ہے جس سے جو بن پڑتا ہے وہ کرے ، پیسے والا پیسہ لگائے ، جان والا جان لگائےاور جو وقت دے سکتے ہیں وہ وقت دیں۔ یہی وقت ہے کچھ کر گزرنے کا۔
آج تک میری خاموشی کو میری کمزوری سمجھا گیا ہے مگر میں خاموش تھی کہ ان لوگوں نے مجھ پر مظالم کئے ہیں مگر اب ان ظالموں نے معصوم ذاکرین پر مظالم کر دئیے ہیں ۔ میں آج مخاطب ہوئی ہوں صرف اُن ذاکرین کیلئے جو سرکار گوھر شاہی کی ذات اور مشن سے مخلص اور محبت کرتے ہیں ۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو میں مزید خاموشی بھی توڑ دوں گی۔
اگر کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتا ہے ۔
آخر میں دعا ہے کہ سرکار گوھر شاہی امام مہدیؑ ہمیں حق بات کہنے اور حق کا ساتھ دینے کی ہمت عطا فرمائیں اور اپنا وفادار کتا بنا لیں ۔
آمین رٰ ریاض العالمین
ازطرف فرح ناز گوھر