کیٹیگری: خبریں

مہدی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی ایک ٹیم نے محبت، بھائی چارہ ، مذہبی یگانگت ، انسانیت کی فلاح و بہبود اور علم تصوف کےفروغ کےلئے سیدی یونس الگوھر کے ہمرا ہ کینیڈا کا دورہ کیا جس میں بروز اتوار مورخہ 22 اپریل 2018 کو ٹورانٹو میں (Coalition of Progressive Canadian Muslim Organization) کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انقعاد کیا گیا جس میں مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ، کالم نگاروں، دانشوروں اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کےلوگوں نےشرکت کی ۔ اس تقریب کے شرکاء سے مہمان خصوصی سیدی یونس الگوھر نے خصوصی خطاب کیا جس میں علم تصوف کی ہماری زندگیوں میں اہمیت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے علم تصوف کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا گیا۔ شرکاء تقریب سے دو بدو سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا اورسیدی یونس الگوھر کی جانب سے دئیے گئے جوابات سے لوگ بہت مطمئن نظر آئے۔
ٹیگ ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو جناب محترم طاہر اسلم گورا صاحب نے بھی اپنے چینل پر سلسلہ وار پروگرام “بلا تکلف ” میں انٹرویو کے لئے مدعو کیا جس میں قوم مسلم میں انتہا پسندی کے خاتمے ، فرقہ واریت سے نجات اور اسکے حل اور علم تصوف کے فروغ و اہمیت جیسے اہم موضوعات پر گفت شنید ہوئی ۔ٹیگ ٹی وی کینیڈا پردوران انٹرویو سیدی یونس الگوھر نے فرمایا کہ صوفی ازم کے بغیر دین اسلام ایسا ہی ہے جیسے جسم بنا روح کے ہوتا ہے ۔ جب مسلمانوں نے صوفی ازم جو کہ اسلام کی اصل تعلیمات ہیں کو چھوڑ دیا تو مذہبی جنونیت کا شکار ہو گئے۔ دور حاضر میں علم تصوف کا فروغ اور ظاہری عبادات کے ساتھ ساتھ قلبی عبادات کی بھی اشد ضرروت ہے۔ کئی دانشوروں سے تبادلہ خیالات بھی ہوا کہ جس میں وہ سیدی یونس الگوھر کی مفکرانہ سوچ اورآپکی تعلیمات پر متفقہ تائید کا اظہار کیا۔ کالم نگار اوردانشور جناب آصف جاوید نے بھی سیدی یونس الگوھر سے ملاقات کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار فیس بک پر کیا کہ ؛

“سیدنا یونس الگوھرصرف ایک روحانی اسکالر ہی نہیں بلکہ ایک بہت ہی زہین انسان، مفکّر اور دانشور بھی ہیں۔ دورِ حاضر کے تمام عصری علوم اور سماجی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ تمام سماجی علوم سے واقفیت ہے . معاشیات، سیاسیات، نفسیات، فلسفہ، آرٹ، ادب کی جملہ اصناف کا گہرا ادراک رکھتے ہیں۔ اعلی’ تعلیم یافتہ اور بہت با صلاحیت انسان اور روحانی اسکالر ہیں اور ایک صوفی سلسلہ کے روح رواں اور بانی ہیں، بہت ہی ہمہ جہت شخصیت اور پیار کرنے والے انسان ہیں، سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ صرف اپنی نہیں سناتے، سب کی سنتے ہیں، سب سے عزّت اور احترام سے پیش آتے ہیں، عاجزی اور انکساری کا پیکر ہیں۔ لندن برطانیہ میں مستقل قیام ہے ۔ آج کل ٹورونٹو کے دورے پر تشریف لائے ہوئے ہیں۔ میری ان سے ٹورونٹو میں دو ملا قاتیں ہوئی ہیں۔ ان سے ملنے کے بعد پتا چلا کہ لوگوں نے غلط فہمی کی بنیاد پر ان کے بارے میں جو بدگمانیاں قائم کی ہوئی ہیں، سب جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ سیّدنا یونس الگوہر انسانی مساوات کے زبردست حامی اور طبقاتی امتیاز اور دولت کی ناہموار تقسیم کے خلاف ہیں۔ تمام انسانوں کو بلا امتیاز مزہب ، عقیدہ، رنگ و نسل روحانی فیض پہونچانا، اپنے ماننے والوں کی فکری اور روحانی رہنمائی کرنا اور دنیا میں امن کے قیام کے لئے کوششیں کرنا سیّدنا یونس الگوہر کا مشن ہے۔ سیّدنا ایک سیکیولر، لبرل اور ترقّی پسند سوچ و فکر کے حامل خوبصورت انسان ہیں، سیّدنا کے روحانی معتقدین اور چاہنے والے ہزاروں کی تعداد میں دنیا پھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ میں سیّدنا کو ٹورونٹو کے دورے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ آصف جاوید، ٹورونٹو”

حالیہ پوسٹس