علمِ تصوف میں دوا جیسی تاثیر و خاصیت ہے جیسے ہم دوائی کھاتے ہیں تو وہ بیماری کو دور کردیتی ہے، اسی طرح جب قلب سے اسم اللہ کا نور جسم میں سرائیت کرتا ہے تو ظاہری کردار میں خدائی صفات کا اظہار ہوتا ہے ۔
اچھے اعمال نیک ہونے کی دلیل نہیں ہیں انسان کے نیک ہونے کیلئے شرح صدر کا ہونا بہت ضروری ہے جو کہ قرآن کے مطابق اسلام میں داخلے کی شرط ہے۔ جب اللہ کا نور قلب میں جائے گا تو وہ ہدایت پر مامور ہو [...]
سورة مومنون میں اُن خاص مومنین کا تذکرہ کیا گیا ہے جو کہ دوران نماز حالت خاشعون میں چلے جاتے ہیں یعنی ان کے اندر کی ارواح رب کے پاس چلی جاتی ہیں ،ہر بیکار عبادت سے وہ اعراض و کنارہ کرتے ہیں ۔