فنا فی الشیخ وہ ہوتا ہے جس کے قلب میں مرشد کے قلب کا ایک جثہ مقیم ہوتا ہے۔ جس وقت مرید کے قلب میں مرشد کا جثہ لطیفہ اخفٰی کے سامنے آتا ہے تو زبان سے مرشد کی آواز جاری ہو جاتی ہے۔
مجذوب کی پیروی کرناجائزنہیں ہے کیونکہ وہ خود تو تعلق باللہ والا ہے لیکن اللہ کی طرف سے اذن و ارشاد پر مامور نہیں ہے جن کو اللہ رشد و ہدایت کے لئے مامور کرتا ہے ان کی پیروی کی جا سکتی ہے۔