نبیوں اور ولیوں میں لطیفہ نفس اِس لئے ڈالا جاتا ہے کیونکہ جس عالم میں ہم رہتے ہیں وہ عالمِ ناسوت ہے اور عالمِ ناسوت میں لطیفہ نفس ہی جنات سے مقابلہ کرسکتا ہے تاکہ کوئی کسی جِن سے زیر نہ ہو۔
سورة الاعراف میں اللہ اور شیطان کے درمیان مکالمہ ہے جس سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ قلب کے ذریعے انسان کا رابطہ اللہ سے جڑ تا ہےاور یہی صراط مستقیم ہے لیکن اس راستے پر شیطان بیٹھا ہے جس کو ہٹانے [...]