نبیوں اور ولیوں میں لطیفہ نفس اِس لئے ڈالا جاتا ہے کیونکہ جس عالم میں ہم رہتے ہیں وہ عالمِ ناسوت ہے اور عالمِ ناسوت میں لطیفہ نفس ہی جنات سے مقابلہ کرسکتا ہے تاکہ کوئی کسی جِن سے زیر نہ ہو۔
راہ سلوک میں سب سے زیادہ خطرناک اور حساس چیز مرشد کی ذات پر انسان کا گمان کیساہے۔مرید کے ایمان کی گاڑی مرشد کی نظروں سے چلتی ہےلہذا شیطان پوری کوشش کرتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح مرید کا مرشد کے بارے [...]