محبت اور عشق انسان کے اختیار میں نہیں ہیں۔ جب کسی سے سچی محبت ہوجاتی ہے تو انسان میں انانیت ختم ہوجاتی ہے جوکہ سخت عبادات سے بھی ممکن نہیں ہے۔ محبت اللہ کی صفت ہے جوکہ تمام مذاہب کا نچوڑ ہے۔
رب سے دوستی کا تقاضہ ہے کہ وہ بے لوث ہونی چاہیےاگر عبادات جنت کے لالچ اور دوزخ کے خوف سے کی جائے تو وہ بیکار ہو جاتی ہے۔ وہ رب ہی کیاجو میرے گناہوں سے ناراض ہو جائے اور میری عبادتوں سے راضی ہو [...]