کیٹیگری: خبریں

اسلام و علیکم
گوہر شاہی مرحبا تمام ذاکر ین و ذاکرات
جیسا کہ آپ سب لوگ جان گئے ہیں کہ میں نے مہدی فاؤنڈیشن کی سرپرستی قبول کرلی ہے۔ ایسا میں نے کیوں کیا؟ اس لئے نہیں کہ میں کسی تنظیم کا ساتھ دے رہی ہوں بلکہ اس لئے کہ مہدی فاؤنڈیشن کا مشن اللہ کی نشانیوں کی روشنی میں سرکار گوہر شاہی کے مرتبہ مہدی کو اجاگر کرنے کا مشن ہے میرا ایمان ہے کہ سرکار امام مہدی ہیں، سرکار عالم غیب سے تشریف لائے ہیں اوراِس وقت غیبت میں ہیں اور بہت جلد واپس تشریف لائینگے۔ میں اپنے تمام چاہنے والوں سے گزارش کرتی ہوں کہ اِس حق کے مشن میں میرے ساتھ ہو جائیں ۔ میں اپنے اہل خانہ کو مخاطب ہوکر یہ کہتی ہوں کہ گزشتہ سترہ سال میں نے اس آس امید پر گزار دئیے کہ شاید حق کے پرچار کا کوئی راستہ آپ بھی نکال لوگے۔ اگر آپ لوگ بھی سرکار گوہر شاہی کے مرتبہ مہدی کے قائل ہوتے تو مجھے اتنا بڑا قدم اُٹھانے کی کیا ضرورت تھی لیکن جب بجائے ساتھ دینے کے تم اپنے ہی ہوکر میری جان کے دشمن ہوگئے۔ نہ صرف یہ بلکہ سرکار کے مرتبہ مہدی کو علی الاعلان جھٹلادیا تو سوائے اس کے اب میرے پاس حق بیان کرنے کا کونسا راستہ تم نے چھوڑا؟ لہذا میں ابو یعنی سرکار گوہر شاہی کے سب چاہنے والوں پر واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے کوئی غلط قدم نہیں اُٹھایا اور اس میں میرا کوئی ذاتی مفاد پوشیدہ نہیں ۔ میں نے صرف سرکار کی ذات اور اُن کے مرتبہ مہدی کا ذہن میں رکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔ اب آپ کی مرضی اس حق میں میرا ساتھ دیں یا اپنی جان کے خوف یا میرے بھائیوں کے ڈر سے حق کو چھوڑ دیں۔

“لیکن یاد رکھیں یہ لمحے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے۔ آج ایک مرتبہ پھر صدائے گوہر شاہی تمہیں اپنے دامن رحمت میں آنے کیلئے پکار رہی ہے۔ جس طرح میں نے اس آواز پر لبیک کہا ہے امید ہے آپ لوگ بھی لبیک کہیں گے”

یاد رہے اس وقت میڈیا میں میرے خلاف ذاکروں میں اہل خانہ بدگمانی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ یہاں کس لئے آئے تھے؟ سرکار کیلئے یا اولاد کیلئے ؟ جو حق ہے اُس کا ساتھ دیں اور اپنا ایمان بچائیں۔ آخر میں دعا ہے کہ سرکار گوہر شاہی آپ کے اور میرے حامی و ناصر ہوں ۔۔۔آمین

فرح ناز

متعلقہ پوسٹس