کیٹیگری: خبریں

میرا نام فرح ناز ہے ، میں سیدنا ریاض گوھر شاہی کی صاحبزادی ہوں میں نے اپنے والد کی صحبت میں جو روحانی حقائق سنے ہیں اور جو میرے والد کا عقیدہ دین الہی کی کتاب میں ہے وہ تعلیم مجھے مہدی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل میں نظر آئی ہے ۔ میرے والد کی تعلیم کسی ایک مذہب کےلئے نہیں ہے ، اللہ کی محبت کا پیغام ساری انسانیت کے لئے ہے ، یہی وجہ ہے کہ میرے والد نے گردواروں میں بھی خطاب کیا، مندروں میں بھی خطاب کیا اور مسجدوں میں بھی خطاب کیااور ایسے لوگوں کو بھی روحانیت میں لگایا جو اللہ کے ماننے والے بھی نہیں تھے۔
میرے والد کو ہندو اپنا خدا مانتے ہیں ، مسلمان امام مہدی مانتے ہیں ، عیسائی اور یہودی اپنا مسیحا مانتے ہیں ۔ جب یہ تعلیمات میں نے مہدی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے پیغام میں دیکھی تو بھائیوں کے ڈر اور خوف کی وجہ سے میں اندرونِ خانہ بغیر کوئی نام لئے ان تعلیمات کا پرچار کرتی رہی۔ مہدی فاؤنڈیشن کے یونس الگوھر نے کئی دفعہ مجھ سے درخواست کی کہ آپ اس تنظیم کی سرپرستی کریں لیکن بھائیوں کے ڈر اور خوف سے میں خاموش رہی ۔ اب جب بھائیوں کو پتہ چل گیا کہ میں خفیہ طور پر اِن ہی عقائد پر کاربند ہوں اور چند ماہ پہلے بھائیوں کی طرف سے جب یہ اعلان ہوا جس میں انہوں نے میرے والد کے مرتبہ مہدی کو جھٹلا دیا تو میں اس ظلم کے خلاف کھڑی ہو گئی اور میں نے یونس الگوھر کی درخواست پر مہدی فاؤنڈیشن کی سرپرستی قبول کر لی ۔

ازطرف فرح ناز (صاحبزادی سیدنا ریاض گوھر شاہی )

متعلقہ پوسٹس