مہدی فاوٴنڈیشن انٹرنیشنل کے قیام کا مقصد :

امام مہدی الموعود سیدنا گوھر شاہی کے غیبت فرمانے کے بعد محبان گوھر شاہی اورتمام دنیا کو پیغام گوھر شاہی اور فیض گوھر شاہی اور پہچان امام مہدی علیہ السلام سے سرفراز کرنے کی غرض سے سن 2002 میں مہدی فاوٴنڈیشن کا قیام جناب سیدی یونس الگوھر ( نمائندہ خاص امام مہدی علیہ السلام) کی سر پرستی میں لایا گیا۔

مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل کو سیدنا را ریاض گوھر شاہی امام مہدی علیہ السلام کی رہبری میسر ہے اس تنظیم کا نعرہ ہے محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں۔

ہر مذہب والا اپنے عقیدے کے مطابق اس ایک ہستی کا انتظارکر رہا ہے جس کا نام مسایا، کالکی اوتار اور امام مہدی ہے۔
مہدی فاوٴنڈیشن رنگ و نسل ، ملت و مذہب سے بالا تر ہو کر پیغام گوھر شاہی اور عشق الہی کو تمام عالم انسانیت کے لیے عام کیے ہوئےہے۔

اس کے علاوہ مختلف مذاہب کی آسانی کی خاطر اسی تنظیم کی مزید دو شاخیں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے کسی بھی پس و پیش کے بنا اللہ تک رسائی کی اس انمول دولت اور آخرت کی سرشاری کو بخوشی حاصل کر لیں۔

مہدی فاوٴنڈیشن انٹرنیشنل، مسایا فاونڈیشن انٹرنیشنل، کالکی اوتار فاوٴنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سیدنا را ریاض گوھر شاہی کے حق میں چاند ، سورج، مریخ، حجر اسود، اور دیگر لا تعداد مذہبی مقامات مثلا شو مندر، مساجد میں منجانب اللہ نمایاں ہونے والی تصاویر گوھر شاہی کا پرچار اور تعارف امام مہدی علیہ اسلام دنیا بھر میں بولی جانے والی مختلف زبانوں میں پورے اہتمام سے جاری و ساری ہے۔

مہدی فاوٴنڈیشن انٹرنیشنل کےدفاتر دنیا کے بہت سے ممالک ، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ ، جاپان ، تائیوان ، کوریا، سری لنکا، نیپال، ملیشیا، انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں رابطے کے لیے موجود ہیں۔

ہماری انٹرنیشنل ٹیم سے رابطے کیلئے یہاں کلک کریں۔

بین الاقوامی ٹیم