جولائی1997 لندن میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں حضرت گوھر شاہی نے ملاقات کے جملہ تاثرات کا اظہا ر فرمایا:

29مئی 1997 میں ایل مانٹے لاج طائوس نیو میکسیکو امریکہ میں ٹھہرا ہوا تھا ۔ رات کے دوسرے پہر مجھے اپنے کمرے میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوا۔ کمرے میں نا کافی روشنی تھی ۔ مجھے لگا کہ میرا کوئی عقیدت مند ہے جو بنا اجازت کمرے میں آ گیا ہے ۔ میں نے اس شخص سے پوچھا ،کیوں آئےہو ؟ اس شخص نے جوا با کہا کہ میں آپ سے ملنے آیا ہوں۔ میں نے اسی اثنا میں کمرے کی لائٹ روشن کر دی ۔ میں نے دیکھا کہ کمرے میں ایک حسین و جمیل نوجوان میرے سامنے کھڑا ہے جسے میں نہیں جانتا تھا۔ اس شخص کو دیکھ کر میرے لطائف خوشی سے جھوم اُٹھے اور ایسی کیفیت پیدا ہو گئی جیسی عالم ِ بالا کی محافل اور نبیوں کی موجودگی میں ہوتی ہے ۔ مجھے احساس ہوا کہ اس شخص کو متعدد زبانوں پر عبور حاصل ہے ۔ اس نوجوان نے مجھے بتایا کہ وہ عیسیٰ ابن مریم ہے ۔ اور فی الحال امریکہ میں ہے۔ میں نے اس سے پوچھا ، تم کہاں رہتے ہو؟ اس شخص نے جواب دیا، نہ ہی پہلے میرا کوئی ٹھکانہ تھا اور نہ ہی اب ہے !
جب حضرت را ریاض گوھر شاہی سے ملاقات کے دوران ہونے والی مزید گفتگو کی گزارش کی گئی تو آپ نے فرمایا کہ عیسیٰ ابن مریم اور میرے درمیان جو گفتگو ہوئی ہے وہ فی الحال ایک راز ہے ، لیکن مستقبل قریب میں کسی مناسب وقت پر اس راز کو فاش کرونگا۔ حضرت گوھر شاہی نے مزید فرمایا کہ میں چند روز بعد ٹوسان ایری زونا (امریکی ریاست) جانے کا اتفاق ہوا ۔ یہاں کسی نے مجھے ایک تصویر دکھائی اور کہا کہ یہ عیسیٰ ابن مریم ہیں۔ میں نے فوری طور پر تصویر والے نوجوان کو پہچان لیا۔ کیونکہ یہ تصویر اُسی نوجوان کی تھی جو میرے کمرے میں طائوس میں آیا تھا۔ میں نے تصویر کے مالک سے اس تصویر کی تفصیلات دریافت کی۔ اس نے مجھے بتایا کہ کچھ مقدس مقامات کی زیارت کےلئے گئے جہاں انہوں نے تصاویر اُتاریں۔جب کیمرے کی فلم Develop کی گئی تو حیرت انگیز طور پر اس نوجوان کی تصویر آ گئی حالانکہ کسی نے بھی اس نوجوان کو وہاں نہیں دیکھا اور نہ ہی اس کی تصویر کھینچی۔ بہر حال میں نے اس نوجوان یعنی عیسیٰ ابن مریم کی تصویر لے لی اور چاند میں ظاہر ہونے والی تصویر میں سے ایک تصویر اس سے مشاہبت رکھتی تھی۔ مجھے یقین ہو گیا اور اس طرح میں نے تصدیق کر دی کہ یہ عیسیٰ ابن مریم کی حقیقی تصویر ہے۔
حال ہی میں امریکہ میں ایک رسالے نے بائبل کے علما کے حوالا جات سے عیسیٰ ابن مریم کی دوبارہ واپسی اور قرب قیامت میں ہونے والے واقعات سے متعلق مضمون شائع کیا۔ اس مضمون میں متعدد باتوں کا ذکر تھا خصوصی طور پر بائبل سے متعلقہ راز و پیش گوئیاں تھیں جن کو ویٹی کن (روم اٹلی) نے جاری کیا تھا ۔ بائبل کے علما کی یہ پیش گوئیاں حضرت را ریاض گوھر شاہی کی عیسیٰ ابن مریم کی دوبارہ آمد کے اعلان سے ملتی جلتی ہیں۔